lunar 808x454

چاند گرہن: آج رات چاند پر سرخ رنگ غالب رہے گا

289 views

آج رات دنیا بھر میں چاند گرہن کا منفرد نظارہ دیکھا جائے گا،آج رات مکمل چاند سرخ رنگ میں ڈھلا ہوگا جبکہ اس دوران چاند کو گرہن بھی لگے گا ، یہ رواں سال کا پہلا چاند گرہن اور دوسرا سپر مون ہے۔

غانیہ نورین

پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز دن میں ایک بج کر 48 منٹ پر ہوگا، مکمل چاند گرہن 4 بج کر 11 منٹ پر اور اختتام شام 6 بج کر 5 منٹ پر ہوگا۔

یہ دلفریب اور منفرد منظر پورے پاکستان میں کہیں بھی دیکھا نہیں جاسکے گا تاہم چاند کے بدلتے رنگ مشرقی ایشیا، آسٹریلیا، بحرالکاہل کے اس پار اور امریکہ میں دیکھے جائے گے۔

سپر فلاور مون

بادلوں میں ڈھکا چاند آج عام حالات کے مقابلے زیادہ بڑا اور چمکدار نظر آئے گا۔ یہ دنیا کے مدار سے زیادہ قریب ہوگا۔ اسے سپر فلاور بلڈ مون کا نام دیا گیا ہے کیونکہ چودہویں کے مکمل چاند کو سال کے بارہ مہینوں میں موسم، مہینے اور واقعات کے مناسبت سے الگ الگ ناموں سے پکارا جاتا ہے جو نہایت دلچسپ ہیں اور اپنے نام سے ہی اپنے ہیئت اور وجوہات کو بیان کرتے ہیں۔

How to watch the upcoming 'Super Flower Blood Moon' eclipse | Reuters

جیسے جنوری کے چاند کو وولف مون، فروری سنو مون، مارچ ورم مون، اپریل پنک مون، مئی فلور مون، جون اسٹرابری مون، جولائی بُک مون، اگست اسٹرجن مون، ستمبر ہارویسٹ مون، اکتوبر ہنٹرز مون، نومبر بئیور ممون، اور دسمبر کے مکمل چاند کو کولڈ مون کہا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: پنک سپر مون کے حسین مناظر،جیسے چاند زمین پر اتر آیا

چاند سرخ دکھائی دے گا

چاند کی اپنی کوئی روشنی نہیں ہوتی یہ سورج سے روشنی حاصل کرکے ہمیں سفید اور چمکدار نظر آتا ہے تاہم چاند گرہن کے دوران بعض مواقع پر سورج کی روشنی، زمین سے ٹکرا کر منتشر ہوتی ہے اور چاند کی سطح تک پہنچنے والی روشنی سرخ رنگ میں تبدیل ہوجاتی ہے جس کے بعد چاند کی رنگت ہمیں سرخ مائل دکھائی دیتی ہے۔

Super blood moon: What is it and how can you see it? - CBBC Newsround

چاند گرہن کب ہوتا ہے؟؟

مکمل سورج گرہن کا عمل اس وقت ہوتا ہے جب چاند سورج اور زمین کے درمیان ایسے رکاوٹ بنتا ہے کہ وہ مکمل طور پر سورج کی روشنی کو روک دیتا ہے ، یعنی جب زمین سورج کے گرد چکر کاٹتے ہوئے چاند اور سورج کے درمیان آجاتا ہےتو چاند کو سورج سے روشنی نہیں ملتی اور وہ تاریک نظر آنے لگتا ہے۔

Catch Monday morning's subtle lunar eclipseچند گرہن کے دو اقسام ہوتے ہیں۔ جب سورج کی روشنی زمین تک پہنچتی ہے تو خلا میں زمین کے پیچھے اس کے دو طرح کے سائے بنتے ہیں ایک گہرا اور دوسرا ہلکا یا مدھم سایا ۔

گہرے سائے کو امبرا اور ہلکے سائے کو قلمبرا کہا جاتا ہے۔ جب چاند گہرے سائے یعنی امبرا میں داخل ہوتا ہے تو مکمل چاند گرہن ہوتا ہے اور جب ہلکے سائے یعنی قلمبرامیں داخل ہوتا ہے تو جزوی چاند گرہن ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سال نو میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہونگے؟؟

 
مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *