babar azam 808x454

قومی کپتان بابراعظم کا جادو غیرملکی کھلاڑیوں پر بھی طاری

36 views

 

قوم کا فخر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی دھواں دھار بیٹنگ کے نمبرون باؤلر بھی معترف ہوگئے، معروف فاسٹ باؤلر نے قومی کپتان کو سب سے مشکل ترین کھلاڑی قرار دیدیا۔

غانیہ نورین

اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کا فخر ، قوم کی شان اور کرکٹ کے شہنشاہ اعظم کا شمار دنیا کے مشکل ترین کھلاڑیوں میں ہونے لگا ، آئی سی سی رینکنگ میں نمایاں نمبروں سے آگے رہنے والے بابراعظم کا جادو ہر کھلاڑی کے سر چڑھ کر بولنے لگا۔

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون پر براجمان آسٹریلیا کے فاسٹ بالر پیٹ کمنز نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہر ٹیم میں ایک دو کھلاڑی ایسے ہوتے ہیں جن کو بولنگ کرانا مشکل ترین ہوتا ہے، ان میں بابر اعظم بھی شامل ہیں، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم مشکل ترین بیٹسمین ہیں جن کو میں نے بولنگ کرائی۔

یہ بھی پڑھیں

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم ویرات کوہلی کو پیچھاڑنے میں کامیاب

بابراعظم بھارتی کپتان کا ایک اور عالمی ریکارڈ توڑنے کے قریب

کرکٹ کے مغل اعظم ، بابراعظم کے نام ایک اور عالمی اعزاز

پیٹ کمنز نے ایسے کھلاڑی دنیا میں بہترین کھلاڑی ہوتے ہیں کیونکہ ان کی کوئی کمزوری نہیں ہوتی، لیکن آپ کو ایسے چیلنجز کا سامنا کرنا چاہئے کیونکہ اس سے ملنے والی کامیابی فائدہ مند ہوتی ہے۔

کینگروز فاسٹ بولر نے بھارت، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے کھلاڑیوں کو بھی مشکل قرار دیا۔

دوسری جانب قومی کپتان بابر اعظم آئی سی سی ریکنگ ون ڈے سریز کی فہرست پر پہلی پوزیشن پر ہے، کپتان بابر اعظم ون ڈے رینکنگ میں 865 پوائنٹس لے کر بدستور سرفہرست ہیں، 8 پوائنٹس پیچھے بھارتی قائد ویرات کوہلی کا نمبر دوسرا ہے،ہم وطن روہت شرما نے تیسری پوزیشن سنبھالی ہوئی ہے۔

پاکستان کے فخرزمان ساتویں درجے پر موجود ہیں، بنگلادیشی مشفیق الرحیم نے 4 درجے ترقی سے کیریئر کی بہترین 14 ویں پوزیشن پا لی، محمود اللہ 2 درجے بہتری ملنے پر 38 ویں نمبر پر آگئے۔

یہ بھی پڑھیں

کپتان بابر اعظم اور فواد عالم کا جادو۔۔پی سی بی ایوارڈز پر بھی طاری

نمبرون بیٹسمین کی دوڑ میں بابراعظم اور ویرات کوہلی آمنے سامنے

آئی سی سی رینکنگ: قومی کپتان بابراعظم کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری

بولنگ میں کوئی پاکستانی ابتدائی 10بولرز میں موجود نہیں ہے،کیوی پیسر ٹرینٹ بولٹ کا راج ہے، بنگلہ دیشی اسپنر مہدی حسن مرزا 3 درجے ترقی ملنے پر دوسرے بہترین بولر بن گئے، انھیں یہ بہتری بنگلادیش کیخلاف سیریز کے ابتدائی2 میچز میں عمدہ کارکردگی کی بنیاد پر ملی، وہ ٹاپ 2 میں شامل ہونے والے تیسرے بنگلہ دیشی بولر بنے۔

مستفیض الرحمان ایک قدم آگے بڑھ کر آٹھویں پوزیشن پر براجمان ہوگئے، سری لنکن پیسر دشمانتھا چمیرا نے 11 درجے بہتری ملنے پر مشترکہ طور پر 61 ویں پوزیشن حاصل کرلی، ان کے شراکت دار ہم وطن پی ڈبلیو ایچ ڈی سلوا ہیں، انھیں 8 جبکہ دھنن جایا ڈی سلوا کو 9 درجے بہتری ملی جس کے بعد وہ 83 ویں نمبر پر ہیں۔

اسکاٹ لینڈ کے بولر الیسیڈر ایوانو 10 ترقی کے زینے طے کرکے 89 ویں درجے پر پہنچ گئے،آل راؤنڈرز میں بنگلہ دیشی شکیب الحسن نے پہلی پوزیشن پر قبضہ جما رکھا ہے۔

Source: Media Reports
Content :Ghania Naureen

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *