10 12 808x454

سرفراز احمد پاکستانی ڈراموں کے دیوانے ،پسندیدہ ڈرامے بھی بتا دیے ۔۔

101 views

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد بھی پاکستانی ڈراموں کے دیوانے ہیں جبکہ ایک لمبی فہرست بھی بنا رکھی ہے۔

صبحین عماد

اکثر کرکٹرز کے حوالے یہ گمان کیا جاتا ہے کہ ان کا شوبز سے دور دور تک کوئی واسطہ نہیں ہوتا یا ان کے پاس کرکٹ کے علاوہ اتنا وقت ہی نہیں ملتا ہوگا کہ وہ ڈرامے فلمیں دیکھ سکیں ۔

لیکن ایسا ہرگز نہیں ہے کرکٹرز بھی عام لوگوں کی طرح فلمیں ڈرامے دیکھنےکے نا نہ صرف شوقین ہوتے ہیں بلکہ انہیں دیکھتے اور پسند بھی کرتے ہیں جی ہاں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنی اسٹوریز میں پاکستانی ڈراموں کی تعریف میں کچھ اسٹوریز شیر کیں۔

سرفراز احمد بھی پاکستانی ڈراموں کے دیوانے

انہوں نے ڈرامہ سیریل قیامت کی تعریف کی اور ڈرامے کے مرکزی کرداروں کو بھی اپنی اسٹوری میں ٹیگ کیا۔

سرفراز نے ڈرامے خانی کی تعریف کرتے ہوئے ڈرامے کے مرکزی کرداروں ثنا جاوید اور فیروز خان کی تعریف کی۔

سرفراز احمد بھی پاکستانی ڈراموں کے دیوانے

ایک اسٹوری میں انہوں نے لکھا کہ ’بھئی پاکستانی ڈراموں کی کیا ہی بات ہے، بھئی واہ واہ۔‘

سابق کپتان نے ڈرامے فطرت اور مجھے خدا پر یقین کی بھی تعریف کی، انہوں نے ڈرامے کے مرکزی کرداروں کو بھی اپنی اسٹوری میں ٹیگ کیا۔
انہوں نے اپنے پسندیدہ ڈراموں میں نند، جلن ، اولاد، رقصِ بسمل جیسے معروف ڈراموں کا بھی تذکرہ کیا۔

source: social media
content: Sabheen Ammad

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *