vaccine 808x454

تنخواہیں بند: سندھ حکومت کے اعلان نے کردیا سب کو حیران

60 views

سندھ حکومت نے کورونا ویکسین نہ کرانے والے ملازمین کی تنخواہیں بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ  نے کہا کہ ویکسین نہ لگوانے والے سرکاری ملازمین کی جولائی سے تنخواہ بند کی جائے۔

غانیہ نورین

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں صوبے میں کورونا صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ مراد علی شاہ نے محکمہ خزانہ کو ہدایت کی کہ جو سرکاری ملازم ویکسین نہیں لگوائے گا اس کی جولائی سے تنخواہ بند کی جائے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ بیرون ملک سے کراچی آنے والے 26 ہزار 812 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، 55 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے، 29 مئی کو 4 مسافروں میں انڈین ویرینٹ کی تشخیص ہوئی، ان افراد سے 14 لوگ رابطے میں آئے ان کے بھی ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں۔

کورونا صوبائی ٹاسک فورس اجلاس کو بتایا گیا کہ سندھ میں اب تک 15 لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے، ضلع شرقی کورونا سے بدستور سب سے زیادہ متاثر ہے، 27 مئی سے 2 جون تک ضلع شرقی میں 21 فیصد نئے کیسز اور 20 اموات ہوئیں، گزشتہ ماہ سندھ میں 392 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے، انتقال کر جانے والوں میں سے 238 وینٹی لیٹرز پر تھے، 73 افراد کا انتقال گھروں پر ہوا۔

کورونا کی فائزر ویکسین مخصوص افراد کیلئے

دوسری جانب وفاقی وزیراسد عمر کا کہنا ہے کہ فائزر ویکسین کی تعداد محدود ہونے پر ویکسین محدود افراد کو لگائی جارہی ہے۔

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے پاکستان میں فائزر ویکسین لگوانے سے متعلق گائیڈ لائنز جاری کرتے ہوئے بیرون ملک سفر کرنے والے پاکستانیوں کو ترجیح دینے کی ہدایت کی ہے۔

اسلام آباد کے محکمہ صحت کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر اردو نیوز کو گذشتہ روز بتایا کہ ’این سی او سی کی ہدایت کے مطابق فائزر ویکسین بیرون ملک سفر کرنے والوں کو لگائی جائے گی۔‘

فائزر ویکسین ان لوگوں کے لیے مختص کی گئی ہے جو ملازمت یا تعلیم کی غرض سے بیرون ملک سفر کرنا چاہتے ہیں یا ایسے مسافروں کو ترجیح دی جائے گی جو ان ممالک کا سفر کرنا چاہتے ہیں جہاں فائزر ویکسین کی شرط عائد کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عمرہ اور حج زائرین کے لیے بھی فائزر ویکسین مختص کی گئی ہے اور جیسے ہی حج آپریشن کا اعلان کیا جائے گا، 40 سال سے کم عمر کے زائرین کو فائزر ویکسین کے لیے ترجیح دی جائے گی۔

اس کے علاوہ چند روز قبل پاکستان میں تیار کردہ کورونا ویکسین ’پاک ویک‘ لانچ کر دی گئی ہے، نینشل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد میں ویکسین کی ایک لاکھ 18 ہزار خوراکیں تیار کی گئی ہیں۔

Source:Urdu News
Content:Ghania Naureen

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *