پاکستان نیوی وار کالج کے 50ویں کانووکیشن کا انعقاد

پاکستان نیوی وار کالج کے 50ویں کانووکیشن کا انعقاد

9 views

پاکستان نیوی اسٹاف کورس کے 50ویں کانووکیشن کی تقریب کا انعقاد پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں ہوا۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمدامجد خان نیازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

تقریب میں 82 افسران کو ماسٹرز کی ڈگری تفویض کی گئی جن میں سے 54 کا تعلق پاک بحریہ، 04 پاک آرمی اور 05 کا پاکستان ائیر فورس سے ہے جبکہ 19 افسران کا تعلق دوست ممالک بشمول بنگلہ دیش، مصر، انڈونیشیا،ایران، عراق، اردن، مالدیپ، سعودی عرب اور سری لنکا سے ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف دی نیول اسٹاف نے اہم عالمی رجحانات ، جغرافیائی سیاست، قومی سلامتی، آبادیات اور ٹیکنالوجی میں رونما ہونے والی تبدیلیوں پر روشنی ڈالی۔ نیول چیف نے افسران کو COVID-19 جیسی فوری اور غیر متوقع تبدیلیوں سے نبرد آزما ہونے کے لئے ہمہ وقت تیار رہنے پر زور دیا جن سے نہ صرف زندگی کے تمام پہلو متاثر ہوتے ہیں بلکہ سیکیورٹی کا روایتی نظریہ بھی بدل کر رہ جاتا ہے۔

امیر البحر نے مزید کہا کہ سی پیک کے آپریشنل ہونے کے بعد پاک بحریہ کی ذمہ داریوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوجائے گا۔ بحرِہند میں طاقت کی سیاست پر بات کرتے ہوئے نیول چیف نے کہا کہ موجودہ غاصبانہ عزائم اور خطے میں تیزی سے تبدیل ہوتے میری ٹائم حالات چوکس رہنے، پیشہ وارانہ ترقی کو قائم رکھنے اور جنگی تیاری کا تقاضا کرتے ہیں۔

قبل ازیں، کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج نے کورس کی تفصیلات پیش کیں اور شرکاء کی مختلف پیشہ وارانہ اور علمی سرگرمیوں کا جائزہ پیش کیا۔ انھوں نے کورس کے اہم نکات اور COVID-19 کے باعث پیش آنے والے چیلنجز کا ذکر بھی کیا۔

Source Pak Navy Media Affairs

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *