خود کو جمہوری کہنے والے فوج سے کہہ رہے ہیں حکومت گرادو

خود کو جمہوری کہنے والے فوج سے کہہ رہے ہیں حکومت گرادو

20 views

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں ہر جگہ مافیاز بیٹھے ہیں، ان کی کوشش ہے حکومت فیل ہو، یہ اپنے مفادات کیلئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں، خود کو جمہوری کہنے والے فوج سے کہہ رہے ہیں حکومت گرادو۔

غانیہ نورین

تفصیلات کے مطابق لودھراں ملتان شاہراہ کی بحالی کی تقریب سے وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم آئے تو پہلے ہفتے ہی شروع ہو گیا تھا کہ کدھر ہے نیا پاکستان، ہم نے ڈھائی سال بڑے صبر سے گزارے، ہمیں بڑے مشکل وقت سے گزرنا پڑا، ایسا تاثر پیدا کیا گیا کہ بٹن دباتے ہی نیا پاکستان بن جائے گا، اپوزیشن نے تو تنقید کرنی تھی، انہیں پتا تھا این آر او نہیں ملے گا، کوئی بھی معاشرہ کوشش کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آزادی ایک جدوجہد کا نام ہے، پاکستان کو بدلنے کیلئے بہت بڑی جدوجہد چل رہی ہے، پاکستان کی یہ جدوجہد مستقبل کیلئے بہت اہم ہے، آزادی کی تحریک میں قائداعظم کو بھی مشکلات کا سامنا رہا، مشکل وقت سے نکل چکے، اب پاکستان مسلسل ترقی کرے گا، مافیاز کا واحد مقصد اپنے مفادات کا تحفظ ہے، خوشحال ملک دیکھ لیں وہاں قانون کی حکمرانی ہے۔

مزید پڑھیں: ہم پاکستان میں پانی سے 50 ہزار میگاواٹ بجلی بناسکتے ہیں: وزیراعظم عمران خان

عمران خان نے کہا کہ کورونا کے دوران پاکستان نے بھارت سے بہتر اقدامات کیے، پہلا سال معاشی استحکام، دوسرا کورونا سے نمٹنے میں گزرا، بینکنگ نظام کو ٹھیک کرنے میں 2 سال لگے، سیمنٹ کی فروخت سب سےزیادہ بڑھ گئی، صنعتوں کو کھڑا کیا، کسانوں کو پیسے دے رہے ہیں، معیشت بہتر ہو رہی ہے، کسانوں کے لیے پیکج لا رہے ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ چین کے ساتھ سی پیک کے دوسرے فیز میں جا رہے ہیں، حکومتی اقدامات سے آئی ٹی کی برآمدات بڑھ رہی ہیں، اب دولت میں اضافہ اور نوجوانوں کو نوکریاں دینے کا وقت ہے، بینکنگ نظام کی وجہ سے ہاؤسنگ سیکٹر اتنا ٹیک آف نہ کرسکا۔

سیاحت کےفروغ کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کےفروغ کیلئے بہت مواقع ہیں مگرکسی نے نہ سوچا، کورونا میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں سیاحت سب سے زیادہ متاثر ہوئی ، ویکسین کےذریعے کورونا سے بچاؤ اورسیاحت کو فروغ ملےگا، صرف سیاحت سے ہم اپنے زرمبادلہ کو بڑھا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: مدینے کی ریاست میں حکمرانوں نے محلات نہیں بنائے:وزیراعظم عمران خان

عمران خان کا کہنا تھا کہ قوم سے کہناچاہتاہوں برا وقت نکل گیا ہے اب دولت میں اضافے کا وقت ہے، اب یہ وقت آگے بڑھنے نوجوانوں کو نوکریاں دینے کا وقت ہے، ہم نےکنسٹرکشن انڈسٹری کو سب سے زیادہ مراعات دی۔

ہاؤسنگ منصوبے کے حوالے سے انھوں نے کہا نیا پاکستان ہاؤسنگ کا اصل منصوبہ ابھی پروان نہیں چڑھا کیونکہ ہمارے بینکوں کو چھوٹ لوگوں کو قرضہ دینے کی عادت نہیں تھی، فورکلوژر لا عدالت سے منظور کرایا اب پورا زور نیا پاکستان ہاؤسنگ پر ہے، تنخواہ دار،مزدور طبقہ سوچ نہیں سکتا تھا کہ اپنا گھر ہوگا۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کےتحت لوگ اپنا گھر کرایہ کی صورت میں دیکر بناسکتےہیں، کنسٹرکشن انڈسٹری چلتی ہے تو سب سے زیادہ روزگار بڑھتا ہے، آنیوالے دنوں میں اپنی قوم کو اورخوشخبریاں دیتاجاؤں گا۔

Source: Media Reports

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *