twitter1 808x454

ٹوئٹر نےپہلی سبسکرپشن سروس متعارف کرادی

25 views

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے پہلی سبسکرپشن سروس متعارف کرادی ہے۔ ٹوئٹر بلیو نامی سروس کو سب سے پہلے آسٹریلیا اور کینیڈا میں متعارف کرایا گیا ہے۔

غانیہ نورین

ٹویٹر اپنی سائٹ پر نئے صارفین کو راغب کرنے کے لیے مسلسل نئے فیچرز متعارف کرتا رہا ہے تاکہ وہ دیگر مقبول سوشل میڈیا کی کمپنیوں سے مقابلہ کر سکے۔  ٹویٹر کے پاس اس وقت بیس کروڑ  ایسے صارف ہیں جو ہر روز اس کی سائٹ وزٹ کرتے ہیں۔

لیکن فیس بک کے مقابلے صارفین کی یہ تعداد کافی کم ہے۔ رواں برس مارچ کے اعداد و شمار کے مطابق ہر روز اوسطاًایک ارب 88 کروڑ صارف فیس بک کا استعمال کرتے ہیں۔ اسنیپ چیٹ کے بیس کروڑ 80 لاکھ صارف ہیں۔ تاہم ٹویٹر، ٹک ٹاک سے کافی آگے ہے جس کے یومیہ صارفین کی تعداد صرف پانچ کروڑ ہے۔

تاہم ٹوئٹر نے اپنے صارفین کی تعداد بڑھانے اور یوزرزکو آسان اور سہل سروسز دینے کیلئے بڑااعلان کیا ہے جس کے مطابق سوشل میڈیا کی معروف مائیکرو بلاگنگ اور نیٹ ورکنگ سروس ٹویٹر نے چار جون جمعرات کے روز سے پہلی بار اپنی سبسکرپشن سروس شروع کردی ہے جو صارفین کو اضافی سہولیات تک رسائی مہیا کرتی ہے۔ ابتدائی طور پر یہ سروس صرف کینیڈا اور آسٹریلیا میں شروع کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: ٹوئٹر پر صارفین کیلئے اسٹوریز فیچر متعارف

اس کا نام، ‘ٹویٹر بلیو سبسکرپشن سروس’ ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس سروس کے تحت وہ تمام فیچرز مہیا کیے جائیں گے جس کا صارفین ایک عرصے سے مطالبہ کر رہے تھے۔

اس سروس کو لینے والے صارفین کو ایک ‘Undo’ بٹن تک رسائی حاصل ہوگی جو صارفین کو ٹویٹ میسج صفحے پر ظاہر ہونے سے 30 سیکنڈ قبل تک اسے منسوخ کرنے کا متبادل فراہم کرے گا۔  اس کے تحت محفوظ متن کو منظم طریقے سے رکھنے کے لیے انہیں بک مارک فولڈر بھی مہیا  کیا جائے گا۔

Who Invented Twitter?

اس نئی سروس میں ‘ریڈر موڈ’ کا بھی اضافہ کیا گیا ہے جس کے استعمال سے جہاں ٹویٹس کا پڑھنا مزید سہل ہو جائیگا وہیں ایپ آئیکنز اور کلر تھیمز کو کسٹمائز کرنا بھی آسان ہو گا۔ لیکن صارفین کی مسلسل مانگ کے باوجود ٹویٹر نے ‘ایڈٹ بٹن’ کی سہولت فراہم نہیں کی ہے۔

مزید پڑھیں: سال 2020 میں ٹوئٹر کی دنیا میں کیا کچھ ہوا۔۔؟؟

کمپنی نے کینیڈا میں سبسکرپشن کی ماہانہ فیس دو ڈالر 89 پینس رکھی ہے جو کینیڈا کے مقامی ڈالر کے حساب سے ساڑھے تین ڈالر ماہانہ بنتی ہے۔ آسٹریلیا میں اس کی فیس ساڑھے چار ڈالر ماہانہ مقرر کی گئی ہے جو امریکی ڈالر میں تین ڈالر 45 پینس ہوتی ہے۔ کمپنی نے اس کا آغاز کرتے ہوئے اس بات کا کوئی اعلان نہیں کیا ہے کہ دنیا کے دوسرے ممالک میں ایسی سروسز کب شروع کی جائیں گی۔

Russia slows down Twitter over 'banned content' - BBC News

خیال رہے کہ ٹوئٹر کی جانب سے چند ماہ پہلے ایک پریمیئم سروس متعارف کرانے کا عندیہ دیا گیا تھا اور جنوری 2021 میں کمپنی نے ایک نیوز لیٹر کمپنی ریویو کو بھی خرید لیا تھا۔یہ سروس صارفین کو سبسکرائپشن ای میلز لکھنے اور شائع کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔

مئی کے شروع میں ٹوئٹر نے ایک اور کمپنی اسکرول کو خریدا تھا جو نیوز سائٹس پر اشتہارات کو ہٹاتی ہے۔ ٹوئٹر کی جانب سے آمدنی کے حصول کے متبادل ذرائع پر کام کیا جارہا ہے کیونکہ اس کے آمدنی کے بنیادی ذریعے اشتہارات کو مشکلات کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹوئٹر ٹرینڈز : اخلاقیات کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے

مئی کے شروع میں ایپل نے آئی فونز اور آئی پیڈز کے لیے ایک اپ ڈیٹ متعارف کراتے ہوئے ایک فیچر ایپ ٹریکنگ ٹرانسپیرنسی کو ان ایبل کیا تھا۔ اس فیچر کے تحت ایپس کو صارفین کی آن لائن سرگرمیوں کو اشتہارات کے لیے استعمال کرنے کی اجازت حاصل کرنا ہوگی۔

Source: DW

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *