عالمی یوم ماحولیات 2021  چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا پیغام

عالمی یوم ماحولیات 2021 چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا پیغام

6 views

عالمی یوم ماحولیات 2021 چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا پیغام

ماحولیات کا عالمی دن اقوامِ متحدہ کے تحت ہر سال 5 جون کو منایا جاتا ہے تاکہ صاف اور سر سبز ماحول کے حوالے سے آ گہی پیدا کی جا سکے۔ اقوامِ متحدہ کے پائیدار ترقی کے مقاصد کے تحت اس دن کا مقصد ہماری آنے والی نسلوں کے لیے ماحول کوصاف کر کے ایک بہتر معیارِ زندگی فراہم کرنا ہے۔ اس سال عالمی یومِ ماحولیات کا موضوع ‘ایکو سسٹم کی بحالی’ (Ecosystem Restoration) ہے جو فی الحال اِنسانوں کے لیے ایک اہم موضوع ہے۔

مزید پڑھیں: پاک بحریہ نے مینگرووز اگاو مہم 2021 کا آغاز کر دیا

ایکو سسٹم کی بحالی سے مراد پہاڑوں کی چوٹیوں سے لے کر سمندر کی گہرائیوں تک پودوں اور جانوروں کو ختم ہونے سے بچا کر اُن کی نسل کو پروان چڑھانا ہے۔ صحیح ترجیحات کا تعین کرتے ہوئے پاکستان ماحولیات کے تحفظ کے اقدامات پرتوجہ مرکوز کررہاہے تاکہ انسانوں کی مختلف سرگرمیوں کی وجہ سے ہونے والی ماحولیاتی تباہی کو کم کیا جاسکے ۔ اسی تناظر میں اس سال پاکستان پہلی بار عالمی یوم ماحولیات کی میزبانی کر رہا ہے اور مختلف وزارتوں اور دیگر سرکاری / نجی اداروں کے ذریعے ماحولیات کی بحالی اور تحفظ کی اہمیت کے بارے میں عوام میں شعوراجاگر کرنے کے لئے متعدد سرگرمیاں منعقد کی جارہی ہیں۔ اس حقیقت سے انکارممکن نہیںکہ ایکو سسٹم کی بحالی ایک عالمی اقدام ہے جس کے لیے بڑے پیمانے پر ردعمل کی ضرورت ہے ۔

ماحولیاتی نظام سے مراد زندہ حیاتیات یعنی پودوں ، جانوروں ، انسانوں کا اپنے ماحول یعنی قدرت ، شہر ، کھیت وغیرہ کے مابین تعلق ہے ۔ بحالی سے مراد تباہ شدہ ایکوسسٹم کی بہتری اور موجودہ ایکوسسٹم کا تخفظ ہے۔ پاکستان نیوی بھی ماحولیات کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور تحفظ کے متعدد اقدامات خصوصاً بحری ماحول کے لیے اقدامات کرنے کے مقصد سے عالمی یوم ماحولیات مناتی ہے۔

مزید پڑھیں: لینڈ مافیا نے سمندر کو بھی نہیں چھوڑا : مینگرووز خطرے میں

پاک بحریہ نے اس سلسلے میں مختلف اقدامات کیے ہیں۔ جن میں مینگروز اور شجرکاری مہمات ، پاک بحریہ کے رہائشی علاقوں میںپولی تھین بیگ کے استعمال پر پابندی ، بندرگاہوں پر ٹھوس فضلہ جمع کرنا اور رہائشی علاقوں میں سیوریج کے پانی کے لئے ریڈ بیڈ ریورس اوسموسس پلانٹس کی تنصیب شامل ہیں۔

ایکو سسٹم کی بحالی ایک عالمی چیلنج ہے جو ہر ایک کو متاثر کرتا ہے ، لیکن پاک بحریہ کی فیلڈ کمانڈز نے اس سلسلے میں متعدد سرگرمیاں منعقد کی ہیں تاکہ ہمارے قیمتی ماحول کو محفوظ رکھنے کے لئے تمام اہلکاروں میں ذمہ داری کا احساس پیداکیا جاسکے ۔

میں توقع کرتا ہوں کہ تمام یونٹس ان سرگرمیوں کوکامیاب بنانے کے لئے پوری کوششیں کریں گے ۔ افراد کی جانب سے کیے جانے والے چھوٹے چھوٹے اقدامات جن کا مقصد یکساں ہو وہ مجموعی طور پر بہت زیادہ اثرات پیدا کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیا صاف ہوا پر بھی کراچی والوں کا حق نہیں

COVID-19 کے رونما ہونے سے یہ ثابت ہواکہ ماحولیاتی نظام کے تباہ ہونے کے نتائج کتنے تباہ کن ہوسکتے ہیں۔ جانوروں کی قدرتی رہائش گاہ کے علاقے کو سکیٹر کرہم نے کورونا وائرس سمیت دیگر پیتھوجینز کے پھیلاو کے لیے مثالی حالات پیدا کیے ہیں۔ آئیے اس دن ہم ایک صاف ستھرا اور محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کے اپنے عزم کی توثیق کریں جو ہمارے معیار زندگی کو براہ راست متاثر کرتا ہے ۔

میں صنعتی برادری سے بھی گزارش کروں گا کہ وہ بھی ہمارے مشترکہ اثاثے یعنی ماحول کے تحفظ کے لئے بہترین طریقوں اور اصولوں پر عمل پیراہوں۔

Source Navy Media Affairs

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *