گھوٹکی:دو ٹرینوں میں تصادم ،30 افراد جاں بحق ،درجنوں زخمی

گھوٹکی:دو ٹرینوں میں تصادم ،30 افراد جاں بحق ،درجنوں زخمی

40 views

گھوٹکی اسٹیشن پر کراچی جانے والی سرسید ایکسپریس ٹریک پرموجود ملت ایکسپریس سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 30 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے۔

غانیہ نورین

آج بروز پیر کے دن کی شروعات ناخوشگوار واقعے سے ہوا جہاں گھوٹکی اسٹیشن سے ملت ایکسپریس کراچی سے سرگودھا اور سرسید ایکسپریس جو کہ راولپنڈی سے کراچی جارہی تھی ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں 30 قیمتی جانیں لقمہ اجل بن گئے جبکہ 40 سے قریب افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر گھوٹکی عثمان عبداللہ نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’ٹرینوں کے ٹکرانے کی وجہ سے 13 سے 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جبکہ متعدد مسافر بوگیوں میں پھنسے ہوئے ہیں، آٹھ بوگیوں کو زیادہ نقصان پہنچا ہے۔‘

ڈپٹی کمشنر عثمان عبداللہ نے بتایا کہ حادثے میں 30 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ 40 کے قریب زخمی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں، ہیلپ لائن بھی قائم کر دی گئی ہے۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ ’امدادی کارروائیاں سست روی کا شکار ہیں اور بھاری مشینری تاحال حادثے کی جگہ پر نہیں پہنچی۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر عثمان عبداللہ نے بتایا کہ بھاری مشینری کے پہنچنے کے بعد تمام مسافروں کو نکالنے میں کامیاب ہو جائیں گے،  حادثے کی وجہ ابھی سامنے نہیں آئی ہے۔

Source: Media Reports

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *