سندھ بھر میں آج سے 7 روزہ انسداد پولیو  مہم کا آغاز ہوگیا۔۔

سندھ بھر میں آج سے 7 روزہ انسداد پولیو  مہم کا آغاز ہوگیا۔۔

20 views

سندھ بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز آج سے ہوگا سندھ کے 30 اضلاع میں 90 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیوکے قطرے پلائے جائیں گے،

صبحین عماد

تفصیلات کے مطابق 90انسداد پولیو مہم کا آگاز سندھ بھر میں آج سے ہوگا پولیو سے متاثر بچوں کی تعداد میں 90لاکھ بچوں میں سے 20 لاکھ  سے زائد کا تعلق کراچی سے ہے،

2021 میں پاکستان میں ایک پولیو کیس بلوچستان میں رپورٹ کیا گیا، رواں برس میں ڈیڑھ ماہ بعد پولیو مہم چلائی جا رہی ہے

2020 میں ملک بھر میں 84 پولیو کیسز رپورٹ کیے گئے،  2019 میں پولیو کیسز کی تعداد 147 تھی، سندھ میں 2020 میں 22 پولیو کیسز رپورٹ کیے گئے جبکہ 2019 میں پولیو کیسز کی تعداد 30 تھی،

ٹیموں کی محنت کی وجہ سے پولیو کیسز پر قابو پایا گیا ہے پولیو رضاکاروں کی سکیورٹی کے لیے 5000 سے ہزار پولیس اہلکار بھی تعینات ہونگے، خیال رہے کہ پولیو رضاکار کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے مہم میں حصہ لینگے،

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بچوں کو پولیو پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کردیا

 اس موقع پر وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو، سیکریٹری صحت کاظم جتوئی، ای او سی کے سربراہ فیاض عباسی اور دیگر افسران شریک  یہ پولیو مہم 7 سے 13 جون 2021ء تک جاری رہے گی،

افتتاحی تقریب گورنمینٹ ڈسپینسری سلطان آباد میں ہوئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عزیر اعلی سند سیر مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ

گزشتہ سال سندھ میں 22 کیسز جبکہ ملک بھر میں 84 کیسز ہوئے تھے، اس سال بلوچستان میں صرف ایک کیس ہوا ہے، افغانستان کے بعد پاکستان میں پولیو کی بیماری موجود ہے،

ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) سندھ میں 5 سالوں تک 9 ملین سے زائد کو صوبے بھر میں پولیو قطرے پلائے گئے،

وزیر اعلی نے مزید کہا کہ صوبے کے 9 ملین بچوں میں 2 ملین بچے کراچی کے ہیں،

پولیو مہم کوویڈ ایس او پیز کے ساتھ ہونی چاہئے، تمام پولیو ورکرز ماسک پہنیں اور کام سے پہلے ان کے جسم کا درجہ حرارت جانچ کیا جائے،

کورونا وائرس کی وجہ سے پولیو مہم مارچ سے جولائی 2020 متاثر ہوئی، مہم متاثر ہونے کی وجہ سے بچے رہ گئے ان کو پولیو قطرے اگست 2020 میں دیئے گئے،

وزیراعلیٰ سندھ نے ضلع پولیو ٹیم اور پولیو ورکرز کی محنت اور سچائی کو سراہا

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ اب پاکستان کو بھی پولیو سے نجات ہوتی ہوئی نظر آ رہی ہے، اگر اس طرح لگن سے پولیو مہم جاری رہی تو پاکستان جلد پولیو فری ملک بن جائے گا،

سندھ کی پولیو کی ہائی رسک یونین کا ؤنسل پر مزید توجہ دے رہے ہیں، 8 ہائی رسک کراچی کی یوسیز میں بچوں، ما ؤں کیلئے خاص پروگرام شروع کیا گیا ہے،

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے بچوں کی صحت کا خاص خیال رکھنا ہے،

source:media reports
content:Sabheen Ammad

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *