جنت مرزا اور بشریٰ انصاری کے درمیان لفظی جنگ،اصل کہانی کیا ہے؟؟

جنت مرزا اور بشریٰ انصاری کے درمیان لفظی جنگ،اصل کہانی کیا ہے؟؟

171 views

اداکارہ بشریٰ انصاری اور تک ٹاک اسٹار جنت مرزا کے درمیان جاری لفظی جن نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے ایک دوسرے پر تنقید کے تیر بھی خوب برسائے جارہے ہیں لیکن اصل کہانی ہے کیا۔

صبحین عماد

حال ہی میں ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کے خلاف مسیحی برادری کے جذبات مجروح کرنے پر ایف آئی اے میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جنت مرزا کو کرسچن کمیونٹی کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کے لیے گرفتار کیا جائے

معاملہ یہان تک تو سب ہی کے سامنے تھا لیکن اچانک ہی اداکارہ بشریٰ انصاری نے جنت مرزا کے خلاف درخواست دائر ہونے پرردعمل دیتے ہوئے ان پر تنقید کی اور انہیں جاہل اسٹارز قرار دیتے ہوئے کہا ہے ’’لعنت تو بنتی ہے افسوس انہیں اسلام کا پتہ ہے نہ کسی اور مذہب کا‘‘۔

اور پھر بشریٰ انصاری کا یہ تبصرہ سوشل میڈیا پرجنگل میں آگ کی طرح  وائرل ہوگیا۔دوسری جانب جنت مرزا نے بشریٰ انصاری کو جواب دیتے ہوئے کہا ’’اماں جی (آنٹی بشریٰ) مہربانی کرکے کچھ بھی جانے بغیر کسی کے بارے میں فیصلہ نہ کریں۔ میں آپ کی بہت عزت کرتی ہوں لیکن آپ حقیقت جانے بغیر کسی کو اس طرح بدنام نہیں کرسکتیں۔ اسلام کی بات آپ کیسے کرسکتی ہیں آنٹی آپ کوئی تبلیغی جماعت نہیں چلارہیں۔

جنت مرزا نے مزید لکھا آپ بھی گانا گاتی ہیں ڈانس کرتی ہیں ایوارڈ شوز پر ڈانس پرفارمنس آپ نے کیے، لیکن آج دوسروں پر تنقید واہ؟ آج احساس ہوا واقعی آپ کے پاس دل نہیں ہے۔ میں بس اتنا کہوں گی کسی پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں ضرور جھانکیں۔ وقت نکال کر پہلے حقیقت جانئے پھر تنقید کیجئے گا۔ اللہ خوش رکھے آپ کو اماں جی۔‘‘

صرف جنت مرزا نے نہیں بلکہ ان کی چھوٹی بہن ٹک ٹاک اسٹار الیشبا انجم نے بھی بشریٰ انصاری کے تبصرے کے جواب میں ویڈیو کے ذریعے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے ’’بشریٰ انصاری لوگ آپ کو دیکھتے ہیں، فالو کرتے ہیں آپ سے بہت کچھ سیکھتے ہیں۔ آپ اسلام کی بات ایسے نہ کریں کیونکہ اسلام میں گانا گانے کی اور ڈانس کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ بات صرف اتنی ہے کہ جنت سے غلطی ہوگئی جنت اس بات پر بہت زیادہ اداس تھی اس نے دل سے سب سے معافی مانگی اور بات ختم ہوگئی۔ جن لوگوں کا جنت نے دل دکھایا ان سب نے اسے معاف کردیا قصہ وہاں پر ختم ہوگیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by pakcelebz (@pakcelebz_official)

بشریٰ انصاری آپ اس طرح کی زبان استعمال کررہی ہو اور اوپر سے کہہ رہی ہو آپ کو اسلام کا نہیں پتہ اور باقی مذاہب کا نہیں پتہ۔ ہم بڑے گنہگار ہیں ہم گانوں پر ٹک ٹاک بناتے ہیں۔ لیکن گانے گانا، اداکاری کرنا اور ڈراموں اور فلموں میں آنا اوراپنا آپ دکھانا۔ اسلام میں عورتوں کے لیے پردے کا حکم ہے تو آپ پردہ کیوں نہیں کرتیں۔ اداکاری کرنا بند کرو، گانے نہ گاؤ یہ سب بند کرکے آپ گھر میں بیٹھو

دوسری جانب اب کہانی ہنہی ختم نہیں ہوئی بلکہ جنت مرزا کے قریبی دوست ٹک ٹاک اسٹار عمر بٹ بھی اس تنازع میں کود پڑے ہیں اور انہوں نے بھی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری کے لیے قدرے نامناسب اور سخت الفاظ کا استعمال کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر عمر بٹ کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہیں سینیئر اداکارہ کو’جاہل عورت‘ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے، ساتھ ہی وہ وہڈیو میں بتاتے سنائی دیتے ہیں کہ سینیئر اداکارہ میں اخلاقیات کی کمی ہے۔

اگرچہ مذکورہ ویڈیو میں عمر بٹ بشریٰ انصاری کا نام نہیں لے رہے، تاہم ان کی مذکورہ ویڈیو سینیئر اداکارہ کی جانب سے جنت مرزا پر تنقید کے بعد سامنے آئی ہے۔

ویڈیو میں کہیں بھی عمر بٹ نے بشریٰ انصاری کا نام نہیں لیا لیکن جلتی پر تیل کا کام ضرور کیا ہے ، تاہم وہ ویڈیو میں ان ہی باتوں پر بات کر رہے ہیِں جو باتیں سینیئر اداکارہ نے ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کے لیے کہی تھیں۔

عمر بٹ نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ خاتون میں کوئی تمیز ہی نہیں ہے، ساتھ ہی ٹک ٹاکر نے کہا کہ اگر مذکورہ خاتون تھوڑی سی تمیز سیکھ لیں تو ان کے لیے اور باقی لوگوں کے لیے بھی اچھا ہوجائے گا۔

ٹک ٹاک اسٹار نے سینیئر اداکارہ کا نام لیے بغیر انہیں یاد دلایا کہ جنت مرزا سے غلطی ہوئی تھی اور انہوں نے معافی مانگی لی تھی مگر انہیں اس بات کا علم نہیں ہوا، کیوں کہ ان کا صابن سلو ہے۔

واضح رہے کہ جنت مرزا کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ہی جنت مرزا نے اپنے مداحون اور مسیحی برادری سے معافی کی ویڈیو بھی جاری کی تھی جس میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے ویڈیو میں اس بات کا اندازا نہیں ہوا کہ میرے اس عمل سے کسی کی دل شکنی ہوگی میں معافی چاہتی ہوں ااپ سب سے ۔

source: social media
content: Sabheen Ammad

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *