سندھ میں لاک ڈاون ختم،ٹاسک فورس نے بڑا اعلان کردیا ۔۔

سندھ میں لاک ڈاون ختم،ٹاسک فورس نے بڑا اعلان کردیا ۔۔

47 views

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صدارت میں کورونا وائرس پر صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پیر 7 جون سے صوبے بھر میں دکانیں رات 8 بجے تک کھولی جائیں گی

ترتیب و تدوین : صبحین عماد

 تفصیلات کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام دکانوں کے اسٹاف کو ویکسین لازمی کرانا ہوگا، اور 15 دن بعد دکانوں کے اسٹاف کے ویکسینیشن سرٹیفکیٹس چیک کیے جائیں گے۔

اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ 5 جون کو کراچی میں کیسز کی شرح 8.5 فیصد تھی، یکم جون کو کراچی میں 12.45 فیصد کیسز مثبت تھے، 5 جون کو حیدرآباد میں 11.06 فیصد کیسز مثبت تھے، 30 مئی سے 5 جون تک کراچی شرقی میں 18 فیصد کیسز مثبت تھے، ضلع وسطی میں 11 فیصد، ملیر اور ضلع جنوبی میں 10 فیصد کیسز مثبت تھے، اس وقت کراچی میں 79 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں، شہید بے نظیر آباد میں 2 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آؤٹ ڈور ڈائننگ کی رات 12 بجے تک  کی اجازت ہوگی، اور آؤٹ ڈور ڈائننگ پر لوگوں کے درمیان فاصلہ رکھنا لازمی ہوگا، 2 ہفتوں کے بعد شادی ہالز، آؤٹ ڈور شادیوں کی اجازت ہوگی، ساحلِ سمندر، بیچ اور سی ویو بھی کھولنے کا اعلان کردیا گیا ہے، جب کہ  سیلون بھی ایس او پیز کے تحت کھولنے کی اجازت ہوگی۔

دوسری جانب وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں اعلان کیا کہ  ٹاسک فورس کے اجلاس میں تعلیمی اداروں کو کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، نویں جماعت سے جامعات تک کے تعلیمی ادارے کل سے کھولنے کی اجازت ہوگی، تمام تدریسی و غیر تدریسی عملے کی ویکسینیشن لازمی ہوگی۔

source: media reports

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *