وزیر اعظم عمران خان نے قومی پولیو مہم کا آغاز کردیا ۔۔

وزیر اعظم عمران خان نے قومی پولیو مہم کا آغاز کردیا ۔۔

30 views

وزیر اعظم عمران خان نے آج قومی پولیو مہم کا آغاز اسلام آباد سے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم قومی ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو کے اجلاس کی صدارت بھی کی ۔

موجودہ حکومت کی کوششوں کی بدولت اس سال ملک میں اب تک صرف ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے۔ تاہم تمام بچوں تک رسائی ایک بڑا چیلینج ہے جس کے لیے بھر پور مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھین : سندھ بھر میں آج سے 7 روزہ انسداد پولیو  مہم کا آغاز ہوگیا۔۔

حکومت نے پولیو کے خاتمے کے لیے جامع قومی ایمرجنسی ایکشن پلان مرتب دیا ہے جس کی عملداری وفاق اور صوبائی حکومتیں مشترکہ طور پر کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ 2021 میں پاکستان میں ایک پولیو کیس بلوچستان میں رپورٹ کیا گیا، رواں برس میں ڈیڑھ ماہ بعد پولیو مہم چلائی جا رہی ہے

سندھ بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز آج سے کردیا گیا ہے سندھ کے 30 اضلاع میں 90 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیوکے قطرے پلائے جائیں گے،

source: media reports

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *