آپ نے واٹس ایپ کا یہ نیا دلچسپ فیچر استعمال کیا؟؟

آپ نے واٹس ایپ کا یہ نیا دلچسپ فیچر استعمال کیا؟؟

58 views

پیغام رسانی کی معروف موبائل ایپلیکیشن نے صارفین کی مزید آسانی کیلئے نیا زبردست فیچر متعارف کیا ہے، جس کے ذریعے صارف وائس نوٹس کی رفتار کا تعین کرسکتے ہیں۔

غانیہ نورین

دور جدید نے جہاں روز مرہ زندگی میں آئی الجھنوں کو سلجھایا وہیں کمیونیکیشن ٹولز میں بھی ایک انقلاب برپا کیا ہے، خطوط سے ٹیلی فون ، ٹیلی فون سے میسجز نے اپنے کئی اشکال بدلے وہیں تحریری پیغام نے جب آڈیو میسج کی جدت پکڑی کئی لوگوں کی مشکلات مزید آسان ہوگئی۔

پیغام رسانی کی ایپلی کیشن میں واٹس ایپ کا اپنا اور ایک الگ معیار ہے ، جہاں اب تک کوئی بھی میسجنگ ایپ واٹس ایپ کو مات نہیں دے سکا ہے،جس کی وجہ واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے نت نئے فیچرز ہے۔

واٹس ایپ انتظامیہ اکثر اپنی چیٹس ، تھیم اور ایموجیز کو لیکر نت نئے فیچر متعارف کرواتا ہے تاہم اس بار اس نے آڈیو پیغام کیلئے ایک نیا اور دلچسپ فیچر متعارف کروایا ہے جس کے ذریعے صارف آڈیو کی رفتار کو اپنی مرضی سے متعین کرسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: نئی پرائیویسی پالیسی: واٹس ایپ بھی یوٹرن لے لیا؟؟

اس فیچر کا نام فاسٹ پلے بیک ہے جس کی مدد سے کسی پیغام کو 1.5x یا 2x اسپیڈ سے سنا جاسکتا ہے جبکہ بھیجنے والے کی آواز بھی متاثر نہیں ہوتی۔

ٹیلیگرام میں اس طرح کا فیچر کافی عرصے سے دستیاب ہے مگر واٹس ایپ صارفین کے لیے اسے اب متعارف کرایا گیا ہے۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے صارف کسی بھی وائس میسج کو پلے کریں۔

جب میسج پلے ہوجائے گا تو ایک کونے میں 1x کے آئیکون پر کلک کرکے اس کی رفتار کو 1.5 یا 2x کیا جاسکتا ہے۔

Source:Dawn
Content:Ghania Naureen

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *