پاکستان کے مشہور گلوکار فرہاد ہمایوں انتقال کرگئے۔۔

پاکستان کے مشہور گلوکار فرہاد ہمایوں انتقال کرگئے۔۔

691 views

پاکستانی نوجوان موسیقار فرہاد ہمایوں برین ٹیومر کے مرض کی وجہ سے انتقال کرگئے۔

صبحین عماد

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مشہور نوجوان گلوکار فرہاد ہمایوں نے 2018 میں انسٹاگرام پوسٹ میں انکشاف کیا کہ وہ برین ٹیومر کا شکار ہیں جس کے بعد سے وہ زیر علاج تھے لیکن آج اداکارہ انوشے اشرف نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ گلوکار فرہاد اب ہم میں نہیں رہے ہیں

انوشے اشرف نے اپنے دوست کے لیے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی اور فرہاد کی تصویر بھی پوسٹ کی جس میں ایک تفصیلی کیپشن بھی لکھا جس میں انہوں نے فرہاد کو ایک بہترین دوست ہونے کے ساتھ ساتھ ایک طاقتور انسان اور ہمیشہ مثبت سوچ رکھنے والا کہا انہوں نے لکھا کہ “مجھے اس بات پر اب تک یقین نہیں آرہا کہ اب ہم دوبارہ مل نہیں سکتے فرہاد پر تم نے اس دنیا میں جو بھی وقت گزارا بہترین  گزارا ،میں آج اس بات کا دکھ نہیں مناونگی کی تم اب نہیں ہو بلکہ اس بات پر خوش رہوں گی کہ تم جب تک تھے ایک اچھا وقت گزارا اور سب کے چہرے پر مسکراہٹ بکھیری

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Anoushey Ashraf (@anousheyashraf)

واضح رہے کہ موسیقار نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں انکشاف وہ برین ٹیومر کا شکار ہیں ۔ انہوں نے پوسٹ میں لکھا تھا کہ ان کا خاندان اور ان کے مداح ہی ان کی طاقت ہیں، جن کی سپورٹ کی وجہ سے ہی وہ مسائل کا سامنا کرنے کی ہمت رکھتے ہیں۔فرہاد ہمایوں نے نیک خواہشات پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور وعدہ کیا کہ وہ صحت مند ہونے کے بعد ایک بار پھر موسیقی کے میدان میں اتریں گے ۔

خیال رہے کہ پاکستان کے مشہور گلوکار موسیکار فرہاد نے پاکستانی میزک میں متعدد گانے گائے اور بہت سے گانوں کو تخلیق بھی کیا

source: media reports
content:sabheen ammad

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *