suneclipse 808x454

سال کا پہلا سورج گرہن کب اور کہاں دیکھا جائے گا؟؟

82 views

رواں سال کا پہلا سورج گرہن 10 جون کو ہوگا مگر یہ کب اور کہاں دیکھا جائے گا؟؟ سورج گرہن سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں۔

غانیہ نورین

نجی ٹی وی چینل کے مطابق رواں سال کا پہلا سورج گرہن 10 جون 2021 کوہوگا جو پاکستان ميں نظر نہيں آئے گا۔پاکستانی وقت کےمطابق سورج گرہن دوپہر 1 بج کر 12 منٹ پر شروع ہوگا۔

ماہرفلکيات ڈاکٹر جاويد اقبال کے مطابق دوپہر 3  بج کر 42منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر ہوگا۔سورج گرہن کا اختتام شام 4 بج کر 34 منٹ پر ہوگا۔

اس کا مکمل دورانیہ پاکستان میں 3 گھنٹے 22 منٹ ہوگا۔ سورج گرہن روس، گرین لینڈ، شمالی کینیڈا، شمالی ایشیا، یورپ اور امریکا میں دیکھا جاسکے گا، سورج گرہن کے دوران اس کا رِنگ آف فائر دیکھا جاسکے گا۔

رنگ آف فائر کیا ہے؟؟

اس موقع پر چاند اپنے حجم کے لحاظ سے سورج کا پوری طرح احاطہ نہیں کرے گا کیونکہ وہ زمین سے بہت دور ہوگا اور چاند کا ظاہری حجم زیادہ بڑا نہیں ہوگا۔ یہی وجہ ہے کہ سورج کے گرد ایک انگوٹھی کی مانند چمکیلی روشنی چاند کو گھیرے میں لے لے گی۔

سورج گرہن کب ہوتا ہے؟؟

زمین پر سورج گرہن اس وقت ہوتا ہے جب گردش کے دوران سورج اور زمین کے بیچ آجاتا ہے،جس کے بعد زمین کا کچھ اور پورا حصہ نظر نہیں آتا ہے۔سورج گرہن مکمل ،حلقی ، مخلوط اور جزوی ہوتا ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *