جنت مرزا کو بشریٰ انصاری سے معافی مانگنی پڑ گئی ۔۔

جنت مرزا کو بشریٰ انصاری سے معافی مانگنی پڑ گئی ۔۔

53 views

سوشل میڈیاپر لفظی جنگ کے ساتھ ساتھ شدید تنقید کے بعد بشریٰ انصاری نے ٹاک ٹاکر جنت مرزا کو نصیحت کی جس پر جنت مرزا کو معافی مانگنی پڑی۔

تفصیلات کے مطابق چند ورز قبل ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کے خلاف مسیحی برادری کے جذبات مجروح کرنے پر ایف آئی اے میں درخواست دائر کی گئی تھی جس میں انہیں گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

اداکارہ بشریٰ انصاری نے جنت مرزا تنازع پر ردعمل دیتے ہوئے ان پر تنقید کی تھی اور انہیں جاہل اسٹارز قرار دیتے ہوئے کہاتھا فٹے منہ تو بنتا ہے افسوس انہیں اسلام کا پتہ ہے نہ کسی اور مذہب کا

لیکن بات یہاں ختم نہیں ہوئی تھی بلکہ جنت مرزا، ان کی بہن الیشبا انجم اور ان کے دوست ٹاک ٹاکر عمر بٹ نے بشریٰ انصاری کو خوب آڑے ہاتھوں لیا تھا اور کہا تھا’’اماں جی (آنٹی بشریٰ) مہربانی کرکے کچھ بھی جانے بغیر کسی کے بارے میں فیصلہ نہ کریں۔ میں آپ کی بہت عزت کرتی ہوں لیکن آپ حقیقت جانے بغیر کسی کو اس طرح بدنام نہیں کرسکتیں۔ اسلام کی بات آپ کیسے کرسکتی ہیں آنٹی آپ کوئی تبلیغی جماعت نہیں چلارہیں۔

مزید پڑھیں : جنت مرزا اور بشریٰ انصاری کے درمیان لفظی جنگ،اصل کہانی کیا ہے؟؟

اور اب بشریٰ انصاری نے اس بارے میں اپنا موقف بیان کیا ہے۔ انہوں نے گزشتہ روز انسٹاگرام  پر ایک طویل پوسٹ میں بتایا کہ انہوں نے جنت مرزا تنازع پر تبصرہ کیوں کیا تھا۔

بشریٰ انصاری نے لکھا ’’ہمارے آس پاس جو کچھ بھی ہورہا ہے اس پر افسوس ہے۔ میں نے ایک تصویر دیکھی جس میں اقلیتوں کی بدنامی دیکھ کر فوراً جذباتی ہوگئی یہ جانے بغیر کہ یہ ج

نت مرزا کی غیر ارادی غلطی تھی اور وہ اس کے لیے معافی بھی مانگ چکی تھی۔ میں نے یہ تصویر دیر سے دیکھی اور میں صرف یہ بتانا چاہتی تھی کہ اسلام دیگر مذاہب کا بھی احترام کرنے کا سبق دیتا ہے۔

بشریٰ انصاری نے کہا میں اس سے قبل جنت مرزا کا نام بھی نہیں جانتی تھی لیکن جب میں نے لوگوں کے کمنٹس دیکھے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ جنت مرزا معافی مانگ چکی ہے، میں نے فوراً اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔ لہذا بچوں اپنے رویے کو دیکھو۔ یہ ایک کنفیوژن تھی بالکل ایسی جیسے جنت مرزا نے اقلیتوں کو ٹھیس پہنچا کر کی تھی حالانکہ اسے یہ احساس ہی نہیں تھا کہ وہ انجانے میں اقلیتوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچا رہی ہے

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bushra Bashir (@ansari.bushra)

بشریٰ انصاری نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا میں اسلام نہیں سیکھا رہی لیکن ہمیں بس انسان بننا اور انسانیت کی عزت کرنی ہوگی۔ نوجوان ہم سے زیادہ اس زندگی سے لطف اندوز ہوں گے اور ابھی بہت آگے جانا ہے لیکن جب بڑے آپ کو آپ کی غلطیوں کے لیے ڈانٹیں تو آپ کو ان کی عزت کرنی ہوگی۔

دوسری جانب جنت مرزا نے بھی اس پر ردعمل دیتے ہوئے ایک تفصیلی پوسٹ میں جواب دیا کہ میں آپکی بہت عزت کرتی ہوں اور آپکے سارے ہی ڈرامے میں نے دیکھے ہیں اپنے گھر والوں کے ساتھ لیکن میں کبھی شاید اس بات کا جواب نہ دیتی اگر آپ نے مجھے اس طرح سے نہ بولا ہوتا آپکے الفاظ میرے اور میرے گھر والوں کے لیے شدید تکلیف کا باعث ہے

جنت نے مزید لکھا کہ بلکل ہمیں اپنے بڑوں کی عزت کرنے چاہئے لیکن قرآن پاک میں یہ بھی لکھا ہے کہ بڑوں کو بھی چھوٹوں سے اخلاق سے بات کرنی چاہئے،آپ پیار سے کہ لیتیں لعنت بھیجے بغیر تو میں خود آپ سے بات کرتی آپ کو وضاحت دیتی لیکن پھر بھی میں آپ سے معذرت خواں ہوں میرا ایسا کوئی مقصد نہیں تھا لیکن آپکے الفاظ واقعی تکلیف دہ تھے ۔

source: social media
content:sabheen ammad

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *