امیر ترین شخص جیف بیزوس کا بچپن کا خواب پورا

امیر ترین شخص جیف بیزوس کا بچپن کا خواب پورا

31 views

دنیا کے امیر ترین شخص اور ایمازون کے مالک جیف بیزوس نے بھائی کے ساتھ خلا کے سفر کا اعلان کردیا۔

غانیہ نورین

ہر شخص اپنے بچپن میں انوکھے اور منفرد خواب سجاتا ہے مگر خواب کو حقیقت بنانا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہوتی تاہم دنیا میں چند ایسی بھی شخصیات ہیں جو اپنے بچپن کے خواب کو پورا کرنے میں دن رات محنت کررہے ہیں اور اپنے خواب کو حقیقت کا روپ دے رہے ہیں۔

جی۔۔۔! یہاں بات ہورہی ہے دنیا کے امیر ترین شخص اور معروف ای کامرس کمپنی ایمیزون کے بانی جیف بیزوس کی۔۔ سوشل میڈیا پر جیف بیزوس کسی بھی شہرت کے محتاج نہیں لیکن ان دنوں انکی ایک پوسٹ پوری دنیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے جس میں انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد خلا کا سفر کریں گے۔

مزید پڑھیں: کورونا کے باوجود ہر 17 گھنٹے میں ایک ارب پتی کا اضافہ۔۔مگر کیسے ؟؟

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جیف بیزوس نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں بھائی کے ہمراہ خلا میں جانے کا اعلان کیا اور کہا کہ 20 جولائی کو بھائی کے ہمراہ سفر کا آغاز کروں گا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Jeff Bezos (@jeffbezos)

جیف بیزوس ایرو اسپیس کمپنی بلیو اوریجن کے مالک ہیں اور ان کی یہ پرواز ایمازون کی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے کے دو ہفتوں بعد اڑان بھرے گی۔

بلیواوریجن کی جانب سے خلا کی سیاحت کیلئے ڈیزائن کردہ کیپسول میں 6 افراد کے سفر کی گنجائش موجود ہے، جبکہ اس کی کامیاب آزمائش پرواز کی ٹیسٹنگ رواں سال اپریل میں ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: ایمیزون کے سربراہ جیف بیزوس کا سبکدوش ہونے کا اعلان

جیف بیزوس کا ہمسفر کون؟؟؟

جیف بیزوس کے ساتھ خلا میں کون ان کا ہمسفربنے گا؟ اس کے لیے نیلامی کا سلسلہ جاری ہے۔ نیلامی میں سیٹ کی بولی انچاس کروڑ چوالیس لاکھ تک پہنچ چکی ہے، جبکہ پہلی انسانی فلائٹ میں سفر کرنے والا کا حتمی اعلان 12 جون کو ہوگا۔

Watch Jeff Bezos' Blue Origin Launch Its New Shepard Rocket | WIRED

بلیو اوریجن نے پچھلے کچھ سالوں میں اپنے راکٹ اور عملے کے کیپسول کو 15 ٹیسٹ پروازوں کی سیریز سے تجرباتی مراحل سے گزارا ہے تاکہ لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

بلیو اوریجن بمقابلہ اپیس ایکس

جیف بیزوس کی کمپنی بلیواوریجن اورایلون مسک کے اسپیس ایکس میں سخت مقابلہ ہے۔ ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس نے ناسا کے ساتھ چاند پر لینڈ کرنے کے لئے خلائی جہاز بنانے کا چار کھرب تینتالیس ارب سے زائد کا معاہدہ بھی حاصل کر لیا ہے۔

مزید پڑھیں: جیف بیزوس نے ایلون مسک کو شکست دیدی

ناسا کے ساتھ معاہدہ کرنے میں جیف بیزوس بھی سر فہرست تھے، لیکن ایلون مسک نے دنیا کے امیر ترین شخص جیف بزوس کوخلا کے اس کھیل میں شکست دے دی تھی۔

Source:ARY,HUM
Content:Ghania Naureen

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *