psl2021 808x454

پی ایس ایل 6: بقیہ میچز کی تیاریاں مکمل ، شائقین بھی میچز کیلئے بےتاب

52 views

ابو ظہبی میں جہاں پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کے بقیہ میچز کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں وہیں پی ایس ایل شائقین بھی سنسنی خیز مقابلوں کیلئے بے تاب دکھائی دے رہے ہیں، ہرکوئی اپنی پسندیدہ ٹیم کی پرفارمنس کیلئے بے چین ہے۔

غانیہ نورین

ملک کا سب سے بڑا کرکٹ ایونٹ پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن سے کورونا کے کالے بادل چھٹ گئے جبکہ کورونا ایس او پیز کی سخت آزمائش کو بھی کھلاڑیوں نے پار کرلیا جس کے بعد پی ایس ایل 6 کا بخار سب کے سر چڑھ کر بول رہا ہے،ادھر شائقین بھی پی ایس ایل کے سنسنی خیز مقابلوں کیلئے بے تاب دکھائی دے رہے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) 6 کے بقیہ میچز کا میلہ بدھ سے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم ابوظہبی  میں سجے گا جس کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل: مزید چار کھلاڑیوں کو ویزے جاری

تفصیلات کے مطابق بقیہ میچز کے پہلے اور لیگ کے پندرویں میچ میں لاہور قلندرز  اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی،میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9بجے شروع ہو گا۔

 میچ میں علیم ڈار اور راشد ریاض آن فیلڈ امپائرز کی ذمہ داریاں ادا کریں گے ، شوزب رضا  تھرڈ امپائر اور فیصل آفریدی فورتھ امپائرہوں گے۔

 پی ایس ایل 6 کے بقیہ تمام میچز فیس بک پر براہ راست نشر ہوں گے، تمام میچزپیڈ آن لائن ایونٹس کے پلیٹ فارمز کے تحت نشر کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ 20 میچز 9سے 24 جون تک شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے،  21 جون کو کوالیفائر اور ایلیمنٹر 1 سمیت  ٹورنامنٹ کے بقیہ 20 میچز  میں مجموعی طور پر 6  ڈبل ہیڈرز شامل ہیں۔ڈبل ہیڈرز کا پہلا میچ یو اے ای وقت کے مطابق شام 5 بجے(پاکستانی وقت کے مطابق 6 بجے) اور دوسرا رات 10 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق 11 بجے) شروع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز کب اور کتنے بجے ہونگے؟؟

جس دن صرف ایک میچ ہوگا، اس روز میچ کا آغاز یو اے ای وقت کے مطابق رات 8 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق 9 بجے) ہوگا۔

شیڈول کے مطابق 9 جون کو لاہور قلندرز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ،10 جون کو ملتان سلطانز بمقابلہ کراچی کنگز،پشاور زلمی بمقابلہ لاہور قلندرز،11 جون کو اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز،12 جون کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ پشاور زلمی،13 جون کو اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ لاہور قلندرزاورملتان سلطانز بمقابلہ پشاور زلمی،14 جون کو اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز،15 جون کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ لاہورقلندرز سے ہوگا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *