ٹرین حادثہ: ریسکیو آپریشن کا کام مکمل کرلیا گیا

ٹرین حادثہ: ریسکیو آپریشن کا کام مکمل کرلیا گیا

17 views

گزشتہ روز ڈہرکی کےقریب ٹرین کا خوفناک حادثہ کو ریسکیو آپریشن کا کام مکمل کرلیا گیا ہے ریلوے ٹریک بھی جلد کھول دیا جائے گا

صبحین عماد

تفصیلات کے مطابق ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن کا کام مکمل ہو چکا ہے ۔جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کی حتمی تعداد اکٹھی کر کے جاری کی جائےگی۔

ریسکیو آپریشن کا کام مکمل کر لیا گیا ہے اور اب ٹریک کو فٹ کیا جارہا ہے  جیسے ہی ٹریک کا کام مکمل ہو جائے گا تو ٹرینوں کی روانگی شروع ہو جائے گی  ۔

ترجمان ریلواے کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے اپنے مسافروں سے معذرت خواہ ہے کہ انہیں حادثے کے باعث پریشانی اٹھانا پڑی

خیال رہے کہ ریسکیو کے کام میں وزیر ریلوے محمد اعظم خان سواتی،  چیئرمین ریلوے حبیب الرحمن گیلانی اور سی ای او ریلوے نثار احمد میمن ساری رات رییلیف آپریشن کی نگرانی کر تے رہے۔

ریلوے انتظامیہ اور تمام افسران بھی اس ریلیف آپریشن کی تکمیل تک ڈیوٹی پر موجود رہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈہرکی کےقریب ٹرین کا خوفناک حادثہ 65 افراد کی جان لے گیا ، ملت ایکسپریس کی تیرا بوگیاں پٹری سے اترکر دوسرے ٹریک پر جا گری تھیں، مسافر ناگہانی سے سنبھل بھی نہ پائے تھے کہ دو منٹ بعد ہی سرسید ایکسپریس گِرنے والی بوگیوں سے ٹکرا گئی تھی۔

source: media reports
content: sabheen ammad

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *