بھارتی اداکار دلیپ کمار انتقال کرگئے۔۔؟

بھارتی اداکار دلیپ کمار انتقال کرگئے۔۔؟

1111 views

لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کے انتقال کی خبریں سوشل میڈیا پروائرل ہونے لگیں لیکن آصل حقیقت کیا ہے۔

صبحین عما د

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزاداکار دلیپ کمار کو سانس لینے میں تکلیف ہورہی تھی جس کے باعث انہیں ممبئی کے ہندوجا اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جس کے بعد سے ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان کے انتقال کی خبریں گردش کرنے لگیں۔

اس متعلق ان کی اہلیہ اورسابق اداکارہ سائرہ بانونے افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ دلیپ کمارصاحب کی طبیعت بہترہے، ڈاکٹرز کا کہنا ہے انہیں 2 سے 3 دن بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔  سائرہ بانو نے دعاؤں کے لیے سب کا شکریہ بھی ادا کی

واضح رہے کہ 98 سالہ اداکارکو گزشتہ ماہ بھی معمول کے چیک اپ کے لیے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں سے انہیں دودن بعد ڈسچارج کردیا گیا تھا

source: social media aa
content: Sabheen Ammad

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *