آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ کی تیاری پر کام حتمی مرحلے میں داخل

آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ کی تیاری پر کام حتمی مرحلے میں داخل

28 views

آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ کی تیاریوں کا کام حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس ضمن میں وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین کی معاشی ماہرین اور حکومتی رہنماؤں سے ملاقاتیں جاری ہیں۔

بجٹ میں نوجوانوں کیلئے خطیررقم مختص کئے جانے پر مشاورت کی گئی ہے۔ جس کے مطابق کامیاب جوان پروگرام کیلئے 100 ارب روپے کی رقم مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور 100 ارب روپے رواں سال مائیکرو بزنس کیلئے تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سال  2030  تک کے اہداف آئندہ مالی سال میں ہی حاصل کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے اور رقم کی تقسیم کیلئے 4 مختلف کیٹیگریز طے کر دیے گئے ہیں ہے۔

ملاقات میں حکومت سے بجٹ کے لئے 1 لاکھ سے  5 کروڑ روپے حاصل کرنے کا  بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  بجٹ کا اعلان: 20 ارب کی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا امکان ۔۔

ملاقات میں شوکت ترین نے کہا ہے کہ نوجوانوں میں رقم کی تقسیم کا عمل بلا تعطل جاری رکھنا ہو گا، کامیاب جوان پروگرام فلیگ شپ منصوبہ نوجوانوں کی توقعات پر پورا اترے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ چھوٹے اور مائیکرو بزنس کیلئے رقم کی تعداد بڑھا رہے ہیں اور کامیاب جوان پروگرام کے بینر تلے کامیاب کسان اور کامیاب کاروبار پروگرام بھی شروع ہوگا۔

 دوسری جانب ملاقات میں عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام میں 10 ارب روپے کی تقسیم کا پہلا ہدف حاصل کر لیا گیا ہے  اور 100 ارب روپے کی تقسیم کا عمل پہلے سے تیز کیا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں: نئے مالی سال کے لیے بجٹ کب پیش کیا جائے گا؟؟

سربراہ کامیاب جوان پوگرام نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ کی ذاتی دلچسپی اور کوششوں  پر شکر گزار ہوں، وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کو اوپر اٹھانے کیلئے خصوصی اقدامات کی ہدایت کی ہے اور وہ اپنے نوجوانوں  کے لئے براہ راست سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *