internet 808x454

انٹرنیٹ کا بڑا بریک ڈاؤن: متعددغیرملکی ویب سائٹس متاثر

75 views

دنیا کے مختلف ملکوں میں ای کامرس اور میڈیا کے شعبوں سے متعلق متعدد مقبول ویب سائٹس مکمل یا جزوی طور پر بند ہوئی ہیں۔

غانیہ نورین

دنیا کی لاکھوں ویب سائٹس کو فنی معاونت فراہم کرنے والے امریکی ادارے ’فاسٹلے‘ میں خرابی کے باعث امریکا اور برطانیہ سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں کئی ویب سائٹس بند ہونے کے بعد بحال ہوگئیں۔

پاکستانی وقت کے مطابق منگل کی سہ پہر کو سامنے آنے والی شکایت میں متعدد ملکوں سے تعلق رکھنے والے صارفین نے شکایت کی ہے کہ وہ آن لائن شاپنگ اور میڈیا کے شعبے سے متعلق کئی امریکی، برطانوی اور دیگر ملکوں کی ویب سائٹس کی رسائی حاصل کرنے میں مشکل کا سامنا کر پا رہے ہیں۔

بریک ڈاؤن کی وجہ سے نیویارک ٹائمز، بی بی سی، سی این این سمیت متعدد نیوز ویب سائٹس بھی متاثر ہوئی تھیں ۔

فنی خرابی کے باعث ایمیزون جیسی بڑی آن لائن ای کامرس ویب سائٹ بھی بند ہوگئی جب کہ کئی ممالک میں سوشل میڈیا ویب سائٹس کی سروس بھی ڈاؤن رہی۔

منگل کو رپورٹ ہونے والے تکنیکی مسئلے کی نوعیت فوری طور پر واضح نہیں ہو سکی تاہم ویب سائٹس کھولنے کی کوشش کرنے والوں کو ’ایرر 503 سروس ان اویلبل‘ کا پیغام دکھائی دیتا رہا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *