کینیڈین وزیراعظم نے مسلم خاندان کی ہلاکت کو دہشت گردی قرار دیدیا

کینیڈین وزیراعظم نے مسلم خاندان کی ہلاکت کو دہشت گردی قرار دیدیا

46 views

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے مسلم خاندان کی ہلاکت کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب اس نفرت کو ختم کرنا ہوگا، کینیڈا میں اسلامو فوبیا کی کوئی جگہ نہیں۔

غانیہ نورین

دنیا بھر میں اتوار کے دن کا آغاز ایک افسوسناک واقعہ سے ہوا، جہاں کینیڈا کے صوبے اونٹاریو میں ایک خاندان کے 5 افراد کو محض مسلمان ہونے کے ناطے نفرت کی بناء پر ٹرک سے کچل ڈالا، دردناک حادثے میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 10 سالہ بچے کی حالت تشویشناک ہے۔

کینیڈین پولیس نے 20 سالہ حملہ آور نیتھا نیئل ویلٹ کو قریبی مال سے گرفتار کیا اور قتل کے چار اور اقدام قتل کا ایک الزام عائد کیا۔

کینیڈا کے ڈیٹیکٹیو سپرینٹنڈنٹ پال وائٹ نے حادثے کو دہشت گردی اور اسلاموفوبیا کی بنیاد پر قتل کرنے کی سوچی سمجھی سازش قرار دیا۔

Image

تین نسلوں کی نمائندگی کرنے والوں کی بہیمانہ قتل سے مسلم دنیا سمیت مغربی ممالک کے افراد میں شدید غم اور غصے کی لہر پائی گئی  جس کے بعد معروف شخصیات سے لیکر ہر عام و خاص نے اس واقعے کی سخت الفاظوں میں مذمت کی اور اپنے خیال کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: ایک اور مسلمان خاندان اسلامو فوبیا کی بھینٹ چڑھ گیا

واقعے کے فوراً بعد کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ٹویٹ کیا کہ لندن، اونٹاریو سے آنے والی خبر سے انھیں شدید صدمہ پہنچا ہے۔ جن افراد کے پیاروں کو اس نفرت آمیز واقعے نے دہشت زدہ کیا ہے، ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ ہم اس بچے کے ساتھ بھی کھڑے ہیں جو اس وقت ہسپتال میں داخل ہے۔ ہمارے دل آپ کے ساتھ ہیں اور ہم آپ کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔

ہم لندن کی مسلم کمیونٹی اور پورے ملک میں موجود مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اسلاموفوبیا کی یہاں کوئی جگہ نہیں ہے۔ خاموشی سے پنپنے والی یہ نفرت نقصان دہ اور انتہائی شرمناک ہے۔ اسے ختم ہونا ہو گا۔

Image

جبکہ دوسری ہی جانب بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کی ریاست اونٹاریو میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی نژاد مسلمان خاندان کی یاد میں تعزیتی ریفرنس میں کینیڈین وزیراعظم اور دیگر سیاسی جماعتوں کے سربراہوں نے شرکت کی۔

Motivated by hatred': Trudeau denounces truck attack targeting Muslim family  | Hindustan Times

اپنی تقریر کے دوران کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ لندن میں مسلم خاندان پر حملہ افسوسناک اور دہشتگردی ہے جب کہ اس حادثے پر تمام کینیڈین افسردہ ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ اس حملے میں زندہ بچ جانے والے بچے کے ساتھ پورا کینیڈا کھڑا ہے۔

Canada's Justin Trudeau vows to fight far-right groups after Muslim family  members killed in alleged hate crime - ABC News

کینیڈا کی اپوزیشن جماعتوں نے بھی مسلم خاندان پرحملے کی شدید مذمت کی، اپوزیشن جماعتوں کے سربراہان نے “اسلام وعلیکم ” سے اپنی اپنی تقاریر کا آغاز کیا۔

یہ بھی پڑھیں:کینیڈا میں پاکستانیوں کا قتل دہشتگردی ہے،وزیراعظم عمران خان

فیڈرل پارٹی کے لیڈرجگمیت سنگھ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حجاب پہننے والے اورپگڑی پہننے والے نفرت کرنے والوں کی جیتنے نہیں دیں گے، ہمیں ایکشن نظر آنا چاہیے جب کہ مزید مسلمانوں کی جانیں ضائع نہیں ہونے دیں گے۔

یاد رہے کہ اتوار کی شام اونٹاریو کے شہر لندن میں پیش آنے والے ایک واقعے میں ایک 20 سالہ مقامی شخص نے اپنی گاڑی اس خاندان پر اس وقت چڑھا دی تھی جب وہ اپنے گھر کے باہر چہل قدمی کر رہے تھے۔

اس واقعے میں اس خاندان کا صرف ایک نو سال کا بچہ زندہ بچ پایا ہے جو ہسپتال میں داخل ہے جبکہ ہلاک ہونے والوں میں 46 سالہ فزیوتھراپسٹ سلمان افضل، ان کی اہلیہ اور پی ایچ ڈی کی طالبہ 44 سالہ مدیحہ سلمان، نویں جماعت کی طالبہ 15 سالہ یمنیٰ سلمان اور اُن کی 74 سالہ ضعیف دادی شامل ہیں۔

Image

Source: Media Reports
Content:Ghania Naureen

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *