کیا ترگت بے کورلش عثمان میں جلوہ گر ہورہے ہیں؟؟

کیا ترگت بے کورلش عثمان میں جلوہ گر ہورہے ہیں؟؟

40 views

شہرہ آفاق ترکش ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں ترگت بے کا کردار نبھانے والے اداکار چنگیز چوشقن کی نئی پوسٹ نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا ہے۔

غانیہ نورین

اسلامی فتوحات پر مبنی ترکش ڈرامہ سیریل نے پاکستان میں جہاں مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے وہیں ڈرامے سے جڑے ہر کرداروں نے پاکستانیوں کے دلوں پر بھی جم کر راج کیا ، ڈرامے میں نبھائے گئے خوبصورت کرداروں کا سحر مداحوں پر اس قدر طاری ہوا کہ ارطغرل غازی کے سیکوئل کورلوش عثمان میں ان کرداروں کو دیکھنے کے لیے مداح بے تاب دکھائی دیتے ہیں۔

ان ہی کرداروں میں ارطغرل غازی کے جانباز سپاہی اور ساتھی ترگت بے کا بھی شمار ہوتا ہے جنھوں نے اپنی بہترین اداکاری کے ساتھ ساتھ پرکشش شخصیت اور دراز قدوقامت کی وجہ سے مقبولیت حاصل کی۔

What Erdogan addresses the nation is added to the script: TV Show  Ertugrul's set workers - IPA NEWS

یہی وجہ ہے کہ مداحوں کو ارطغرل غازی کے سیکوئل کورلوش عثمان میں دیگر کرداروں کی طرح ترگت بے کی ایک جھلک کا بے صبری سے انتظار ہے تاہم ترگت بے کا کردار نبھانے والے اداکار چنگیز چوشقن کی نئی پوسٹ سامنے آنے پر مداح مزید کشمکش کا شکار ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ارطغرل غازی کی مقبولیت: ٹی وی سے لیکر پاکستان پریڈ تک

تفصیلات کے مطابق اداکار کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں وہ ارطغرل غازی میں استعمال ہونے والا کلہاڑا اپنے کاندھے پر اٹھائے ہوئے ہیں۔ اس تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ “میں ایک جنگجو ہوں”۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Cengiz Coşkun (@cengizcoskunnn)

اس تصویر پر کچھ صارفین کا خیال ہے کہ ترگت بے جلد ہی کورلش عثمان میں واپس آئیں گے اور مداحوں کو اپنی اداکاری سے محظوظ کریں گے جبکہ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ تصویر ان کے کسی نئی پراجیکٹ کا حصہ ہو سکتی ہے۔

یاد رہے کہ ارطغرل غازی کے بعد کورلوش عثمان کو بھی پاکستان میں بڑی پذیرائی ملی ہے اور چند روز پہلے اس ڈرامے میں بامسی بے کے کردار کی موت پر سوشل میڈیا صارفین نے افسردگی کا اظہار کیا تھا۔

بامسی بے کے مرنے پر بھی ٹوئٹر پر اتنا ردعمل دیکھنے میں آیا تھا کہ کورلوش عثمان اور بامسی بے کے نام کا ٹرینڈ ٹاپ ٹرینڈز میں آنے لگا تھا۔

مزید پڑھیں: پاکستانی قوم “بامسی بے” کی موت پر غم سے نڈھال ،ایک عہد جو تمام ہوا۔۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *