اب فرانسسیسی صدر بھی پوچھینگے  بتاؤ مجھے کیوں مارا

اب فرانسسیسی صدر بھی پوچھینگے  بتاؤ مجھے کیوں مارا

168 views

بھارتی سپر اسٹار سلمان خان کی بلاک بسٹر  فلم  دبنگ  کا ایک ڈائیلاگ بہت مشہور ہوا تھا  جس میں ان کی ہیروئین کہتی ہے کہ  تھپڑ سے ڈر نہیں لگتا  پیار سے لگتا ہے  لیکن لگتا ایسا ہے کہ  فرانسیسی صدر کو پیار سے نہیں تھپڑ سے ڈرنا  چاہیے۔

فہمیدہ یوسفی

اس وقت دنیا بھر کے سوشل میڈیا  پر ایک تھپڑ کی گونج سنائی دے رہی ہے  کیونکہ یہ تھپڑ کسی اور کو نہیں بلکہ  ایک فرانسیسی شہری نے  اپنے صدر ایمانویل میکخواں کو جڑدیا ہے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانویل میکخواں  جو جنوب مشرقی فرانس کے سرکاری دورے پر ہیں  وہیں یہ حادثہ  پیش آیا ، تاحال شہری کی شناخت اور تھپڑ مارنے کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

مزید پڑھیں: اسلامی ممالک میں فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ

فرانسیسی صدر کے تھپڑ  پر پا کستانی صارفین کا اظہار مسرت

فرانسیسی صدر ایمانویل میکخواں  اپنے اسلام مخالف بیانات کی وجہ سے جانے جاتے ہیں  جبکہ ان کی جانب سے پیغمبر اسلام  کے بارے میں توہین آمیز خاکوں  کے دفاع پر ان کو پاکستان سمیت مسلم ممالک کے غم وٖ غصے کا  سامنا کرنا پڑا تھا  اور ان کے خلاف مظاہرے بھی ہوۓ تھے

یاد رہے اس حوالے سے وزیرِ اعظم عمران خان نے مسلم دنیا کے رہنماؤں کو ایک خط  بھی تحریر کیا تھا  جس میں انہوں نے کہا  ہے کہ ’ہمیں مسلمانوں کا پیغام دنیا بھر میں پہنچانا ہو گا تاکہ مغربی دنیا کے رہنما بھی مسلمانوں کی عزت کریں۔‘

یہ بھی پڑھیں: گزارش ہے کہ فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں: ترک صدر

اس وقت پاکستان میں Macron #French President# ٹاپ ٹرینڈ پر ہے اور  مزیدار ٹویٹس  کا سلسلہ جاری ہے۔

ٹویٹر صارف نورین ناز نے مزیدار تبصرہ کیا اور لکھا  جب قسمت آپ کو  بلائے

 ٹویٹر صارف حورین نے  لکھا

ٹویٹر صارف  دانش  میمن  نے لکھا

فرانسیسی صدر میکخواں نے کہا  تھا کہ اسلام پوری دنیا میں ‘بحران کا مذہب’ بن گیا ہے اور ان کی حکومت دسمبر میں مذہب اور ریاست کو الگ کرنے والے 1905 کے قوانین کو مزید مضبوط کرے گی۔ جبکہ اسلام کے خلاف ان کی نفرت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے بقول ان کے وہ  آزادی راۓ کے اظہار پر یقین رکھتے ہیں  چاہے ان کا یہ یقین دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے دل آزاری کا سبب بنے ۔

یہ بھی پڑھیں: اردوان کا فرانسیسی صدر کو منہ توڑ جواب:دماغی مریض قرار دیدیا

ان کو پڑنے والا یہ تھپڑ بھی تو آزادی راۓ  کا اظہار ہی ہے  کیونکہ ابھی تک ان کو یہ تھپڑ کیوں پڑا اس کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے تو فرانسیسی صدر بھی پوچھینگے بتاؤ مجھے کیوں مارا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *