پاک بحریہ کے نئے ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز کی تعیناتی

پاک بحریہ کے نئے ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز کی تعیناتی

4 views

 ریئر ایڈمرل نعیم سرور، ستارہ امتیاز (ملٹری) کو نیا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز (نیوی) مقرر کردیا گیا ہے۔

ریئر ایڈمرل نعیم سرور نے 1990 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ فلیگ آفیسر پاکستان نیوی وار کالج لاہور ، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے گریجویٹ ہیں اور انڈونیشیا سے نیشنل ڈیفنس کورس بھی کر چکے ہیں۔

ایڈمرل اپنے شاندار کیریئر کے دوران کمانڈ اور اسٹاف تقرریوں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ پیشہ کے لحاظ سے آپ پائلٹ ہیں۔ ان کی اہم تقرریوں میں بحری فضائی اسکواڈرن کی کمانڈ، کمانڈر پاکستان فلیٹ کے چیف اسٹاف آفیسر، کمانڈر جناح نیول بیس اورماڑہ، ڈرافٹنگ اتھارٹی ، ڈائریکٹر نیول ایوی ایشن اور نیول ہیڈ کوارٹرز میں ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (پرسنل) شامل ہیں۔

ان کی اعلٰی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔ عہدہ سنبھالنے پر رئیر ایڈمرل نعیم سرور پاک بحریہ کے ترجمان کے طور پر کام کریں گے۔

Source: Pakistan Navy press release

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *