پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کے لیے میدان آج پھر سے سجے گا

پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کے لیے میدان آج پھر سے سجے گا

19 views

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) 6 کے سنسنی خیز مقابلوں کا آغاز ایک بار پھر ہوگیا، چھکے چوکوں کی برسات آج رات ابو ظہبی اسٹیڈیم میں ہوگی جہاں ملکی اور غیرملکی کھلاڑی جم کر کھیل کا رنگ جمائے گےجبکہ پاکستان میں بھی پی ایس ایل کا بخار سب پر سر چڑھ کر بولنے لگا ہے۔

غانیہ نورین

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپرلیگ کے چھٹے ایڈیشن کا پندرہواں میچ لاہور زقلندراور اسلا م آباد یونائیٹڈ کے درمیان آج ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات نوبجے شروع ہوگا۔

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے میچز رواں سال مارچ میں اس وقت مؤخر کر دیے گئے تھے جب کھلاڑیوں اور سپورٹنگ سٹاف میں کورونا کے کیسز سامنے آئے تھے اور لیگ کو دوبارہ ملک کے اندر شروع کرنے کی کوششوں کو وبا کی تیسری لہر میں شدت کے باعث ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل 6: بقیہ میچز کی تیاریاں مکمل ، شائقین بھی میچز کیلئے بےتاب

کون سی ٹیم کتنے پانی میں؟؟؟

اب تک ٹورنامنٹ میں 14 میچز کھیلے جا چکے ہیں جس کے بعد اس وقت کراچی کنگز اور پشاور زلمی پانچ پانچ میچ کھیلنے کے بعد 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور دوسرے نمبر پر ہے۔

Image

اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے بھی چار چار میچ کھیلنے کے بعد چھ چھ پوائنٹس ہیں اور ان کی بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن ہے۔

موسم کی صورتحال

پی ایس ایل 6 میں ٹیموں کو جہاں کڑے جارحانہ اور پھرتیلے کھلاڑیوں کا مقابلہ کرنا ہے وہیں دیگر متحدہ عرب امارات کا گرم ترین موسم بھی ٹیموں کیلئے کسی چیلنج سے کم نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز کب اور کتنے بجے ہونگے؟؟

دن کے وقت ابوظبی میں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے تاہم رات کو گرمی میں کمی اور اوس پڑنے کا خدشہ ہے، کھلاڑیوں کو گرمی اور حبس سے بچانے کے لئے آئس جیکٹ اور آئس کالر دئیے جائیں گے جبکہ انہیں ناریل پانی بھی دیا جائے گا۔

کونسے کھلاڑی ان کون آؤٹ

کورونا کی وجہ سے شیڈول متاثر ہونے کے بعد ویسٹ انڈیز کے بلے باز کرس گیل اور جنوبی افریقہ کے بولر ڈیل سٹین پی ایس ایل کے بقیہ میچز میں حصہ نہیں لے پائیں گے۔

ٹی 20 میں چھکوں کا عالمی ریکارڈ رکھنے والے نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل امارات کے میدانوں میں ایکشن میں نظر آئیں گے، ان کے علاوہ آسٹریلیا کے عثمان خواجہ اور ویسٹ انڈیز کے آندرے رسل بھی پی ایس ایل کے بقیہ میچز کھیلیں گے۔

افغانستان کے راشد خان بھی پاکستان سپر لیگ کے امارات میں کھیلے جانے والے میچوں میں نظر آئیں گے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 6 ڈرافٹنگ: کونسا کھلاڑی کس ٹیم کا حصہ؟فیصلہ ہوگیا

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *