کراچی : ببرشیر کی ہلاکت کی وجہ سامنے آگئی

کراچی : ببرشیر کی ہلاکت کی وجہ سامنے آگئی

53 views

کراچی چڑیا گھر کے ببر شیر کی موت کا علم اس وقت ہوا جب وہ منگل کی صبح اپنے پنجرے میں مردہ پایا گیا، اطلاعات کے مطابق ببر شیر کی موت ہارٹ اٹیک کے باعث ہوئی۔

غانیہ نورین

شہرقائد میں چڑیا گھر میں جانوروں کی حالت زار کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ، موسم کی سختیاں برداشت کرتے یہ بے زبان جانوروں پر کورونا وائرس ایک قیامت کی طرح ٹوٹا جس کے بعد جانوروں کی نگہداشت کرنے والوں کی غیر ذمہ دار رویوں میں اضافہ ہوگیا پھر معصوم جانور قدرت کے رحم و کرم پر آگئے۔

مزید پڑھیں: کاون کے بعد ببلو اور سوزی کو بھی منتقل کرنے کا فیصلہ

کراچی کے چڑیا گھر کے جانوروں کیلئے مناسب اور مطلوبہ ماحول اور انفرا اسٹرکچر تک کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے کئی جانوروں کی حالت قابل رحم اور تشویشناک ہوگئی ہے جبکہ کئی جانور زندگی اور موت کی کشمکش میں متبلا ہے۔

گزشتہ روز بھی چڑیا گھر کا ببر شیر دار فانی سے کوچ کرگیا، نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق کراچی کے چڑیا گھر کا 18 سالہ ببر شیر منگل کے دن طبعی موت مر گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ببر شیر کی لاش قبضے میں لے کر اس کا پوسٹ مارٹم بھی کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہاتھی “کاون” کی نئی زندگی کا سفر کیسے شروع ہوا ۔۔؟

ابتدائی اطلاعات کے مطابق انتظامیہ کو ببر شیر کی موت کا اس وقت علم ہوا جب صبح وہ اپنے پنجرے میں مردہ پایا گیا۔ چڑیا گھر کی انتظامیہ نے اس موقع پر ویٹنری ڈاکٹرکو بلایا تو اس نے موت کی تصدیق کردی۔

ذرائع کے مطابق محکمہ جنگلی حیات نے غیر قانونی طور پر لائے گئے دو شیروں کو تحویل میں لے کر چڑیا گھر انتظامیہ کے حوالے کیا تھا جس میں سے ایک کی موت 2018 میں ہو گئی تھی جب کہ دوسرا آج مر گیا۔

محکمہ وائلڈ لائف کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق شیر کی اوسطاً عمر 18 سال ہوتی ہے اس لحاظ سے ببر شیر اپنی عمر پوری کرچکا تھا۔

مزید پڑھیں: چڑیا گھر کے جانوروں کی آواز عدالت نے سن لی

Source:HumNews
Content:Ghania Naureen

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *