یاسر نواز کی علیزے شاہ پر تنقید ،اداکار فیروز خان کی انٹری ۔۔

یاسر نواز کی علیزے شاہ پر تنقید ،اداکار فیروز خان کی انٹری ۔۔

114 views

اداکاروپروڈیوسریاسرنواز اوران کی اہلیہ ندا یاسرکی جانب سے علیزے شاہ کے ساتھ کام کرنے کو پچھتاوا قراردینے پرفیروز خان علیزے کے دفاع کیلئے میدان میں آگئے۔

صبحین عماد

تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں سے اداکارہ علیزے شاہ کے ستارے گردش میں نظر آرہے  ہیں سوشل میڈیا پر کبھی اپنے نامناسب لباس تو کبھی گلوکاری تو کبھی اپنی اداکاری کی وجہ سے شدید تنقید کی زد میں ہیں اور اب یاسر نواز نے ایک اور انکشاف کرکے سوشل میڈیا صارفین کو بولنے کا موقعہ دے دیا ہے ۔

مزید پڑھیں : علیزے شاہ کے نا مناسب لباس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر شور ۔۔ 

 ہوا کچھ یوں کہ یہ جوڑا احسن خان کے پروگرام ٹائم آؤٹ میں شریک تھے جہاں ندا نے انکشاف کیا کہ یاسر کوعلیزے کے ساتھ کام کرنے میں دشواری پیش آئی تھی اور بحیثیت ڈائریکٹر آج تک کسی اداکار نے یاسرکو پریشان نہیں کیا لیکن علیزے کے ساتھ ان کی کیمسٹری نہیں بن پائی۔

احسن کی جانب سے وجوہات پوچھنے پریاسرنواز کا کہنا تھا کہ بہت سی وجوہات تھیں، میں علیزے کے ساتھ کام کے دوران پچھتارہا تھا کہ میں نے ایسا کیوں کیا۔ میں علیزے کے ساتھ کام کر کے بالکل لطف اندوز نہیں ہوا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Maliha Rehman (@maliharehman1)

انہوں نے کہا کہ شوٹنگ کے دوران کسی کو بھی اپنی ذاتی زندگی کوسائیڈ پررکھتے ہوئے کردار میں ڈھلنا پڑتا ہے۔ مجھے کہا گیا کہ ڈرامہ بہت اچھا جارہا ہےتو کیوں نہ اقساط بڑھادیں جس پر میں نے گزارش کی کہ چاہیں توکمی کرسکتے ہیں لیکن میں اضافہ نہیں کروں گا۔

 یہ بھی پڑھیں : علیزے شاہ کا اداکاری کے بعد گلوکاری میں نیا انداز مداح حیران ۔۔

 دوسری جانب یاسر نواز کے بیان پر فیروزخان نے علیزے کی حمایت میں انٹری کرتے ہوئے لکھا کہ ” میں نے علیزے کے ساتھ کام کیا ہے اور یہ ایک بہترین تجربہ رہا، انسان کو اپنے بل بوتے پر کھڑا ہونے اور طریقہ کارسیکھنے کے لیے وقت چاہیے ہوتا ہے ”۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

فیروز نے اپنی پوسٹ میں علیزے کو ٹیگ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ہمیشہ ان کے ساتھ کام کرنے کیلئے دستیاب ہیں۔

خیال رہے کہ علیزے شاہ نے بہت کم عرصے میں ہی اپنا نمایاں نام بنایا ہے جبکہ وہ متعدد ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا  چکی ہیں

یاد رہے کہ علیزے شاہ نے ڈرامہ سیریل ” میرا دل میرا دشمن ” میں یاسر نواز کی اہلیہ کا کردار ادا کیا تھا۔

source: sama news
content: sabheen ammad

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *