آئی فون 13 ایپل کا سب سے موٹا فون ہوگا؟؟؟؟

آئی فون 13 ایپل کا سب سے موٹا فون ہوگا؟؟؟؟

18 views

مقبول ترین موبائل برانڈ ایپل کے نئے ماڈل آئی فون 13 سے متعلق افواہوں نے کئی صارفین کو الجھن میں مبتلا کردیا ہے، سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں کی جارہی ہے کہ آئی فون 13 ایپل کا سب سے موٹا فون ہوگا۔

غانیہ نورین

تفصیلات کے مطابق الرجل نیوز ویب سائٹ کے مطابق  ستمبر 2021 میں متعارف ہونے والا ماڈل ایپل کا سب سے موٹا فون ہوگا، اس میں 3095 ایم ایچ کی سب سے بڑی بیٹری ہے ، جو آئی فون 12 کے مقابلے میں 18 فیصد زیادہ ہے۔

ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق بیٹری کی گنجائش میں جتنا اضافہ ہوگا فون کی موٹائی اسی قدر زیادہ ہوگی، جو ایپل کے پتلے فونز کے شائقین کے لیے  بڑی تکلیف دہ ہوگی،  البتہ اس کا مثبت رخ یہ ہے کہ آئی فون صارفین کو اب پہلے کی طرح  بیٹری ٹائمنگ کا ایشو نہیں ہوگا۔

یہ آئی فون 13 ماڈل کے مختلف ورژنز میں زیادہ مختلف نہیں ہے، جس میں آئی فون 13 منی اور آئی فون 13 پرو شامل ہیں۔

پہلے انکشاف کیا گیا تھا کہ آئی فون کی آئندہ سیریز میں لائیڈر ٹیکنالوجی کے علاوہ ون ٹی بی تک اندرونی ذخیرہ کرنے کی گنجائش آئے گی، اور یہ صرف آئی فون 13 پرو تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ اس میں آئی فون 13 کے تمام ماڈل شامل ہوں گے۔

Source: Urdu News
Content:Ghania Naureen

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *