karachi mandi 808x454

کراچی والوں ہوجاؤ تیار،ایشیاء سب سے بڑی مویشی منڈی سج گئی

107 views

بچے بوڑھے اور نوجوان جس کے لیے تھے سب بے تاب، آگیا ہے وہ تہوار جس کا تھا سب کو انتظار، کیونکہ ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی سجنے کو ہے تیار۔

غانیہ نورین

جوں جوں عید قربان قریب آتی ہے ملک بھر میں مویشی منڈیاں بھی سج جاتی ہےویسے تو پاکستان بھر میں مویشی منڈیاں لگائی جاتی ہیں مگر کراچی کی مویشی جسے ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی کا اعزاز حاصل ہے کی بات ہی کچھ اور ہے۔

کراچی کو اندرون ملک سے جوڑنے والی مرکزی شاہراہ سپر ہائی وے پر سہراب گوٹھ کے قریب اس مویشی منڈی کا انعقاد کیا جاتا ہے، جہاں ساہیوال کے مشہور بیلوں سے لے کر نوشہرو فیروز کے خوبصورت بکروں، غیر ملکی نسل کے جانوروں کے ساتھ صحرائی اور ساحلی علاقوں سے سیاہ اونٹ اور برفانی علاقے سے یارک بھی لائے جاتے ہیں۔

وہیں دوسری جانب عید قربان کی دنوں میں یہ منڈی ایک تفریح گاہ اور فوڈ سٹریٹ بھی بن جاتی ہے، شوبز سے تعلق رکھنے والی اداکاروں سمیت مختلف شعبہ زندگی کی نامور شخصیات یہاں آتی ہیں، عام دنوں میں جہاں دھول مٹی اڑتی ہے وہاں ان دنوں میں میلے کا سماں ہوتا ہے۔

ہر کوئی سنت ابراہیم کی ادائیگی کے لیے کراچی کی مویشی منڈی کا رخ کرتے ہیں اور اس کے سجنے کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔

تو کراچی والوں! انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں، سپرہائی وے پر ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی سج گئی جہاں جانوروں کی آمد کا بھی سلسلہ زوروشور سے شروع ہوچکا ہے۔

مزید پڑھیں: عید قرباں کی آمد آمد ، ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی سجنے کو تیار

نجی ٹی وی کے مطابق سپرہائی وے پر سب سے پہلا مویشیوں سے بھرا ٹرک 7 اور 8 جون کی شب شیخوپورہ سے کراچی پہنچا۔ شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے بیوپاری 21 جانور لے کر کراچی پہنچے ہیں۔

مویشی منڈی میں انتظامیہ کی جانب سے دن رات کام جاری ہے اور ایڈمنسٹریشن بلاک، میڈیاسیل، وی وی آئی پی بلاکس کی تعمیر بھی آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے۔

مویشی منڈی کے ترجمان یاوررضا چاؤلہ کا کہنا تھا کہ مویشی منڈی کا باقاعدہ آغاز 10جون سے کیا جائے گا، مویشی منڈی فنکشنل ہونے سے پہلے آنے والے بیوپاریوں کوبھی تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

ایڈمنسٹریٹر راناعمران کا کہنا تھا کہ مویشی منڈی کے 900 ایکٹر رقبے پر 70 فیصد سے زائد زمین ہم وار کردی گئی ہے، اب مویشیوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ وی وی آئی پی بلاکس کی بکنگ بھی جلد شروع کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس کے سائے میں ملکی مویشی منڈیاں سج گئی ہیں لیکن؟؟

دوسری جانب مویشی منڈی آنے والے بیوپاری انتظامیہ کے اقدامات سے مطمئن نظرآئے۔ شیخوپورہ سے آنے والے بیوپاری کا کہنا تھا کہ مویشی منڈی آتے ہی ہمیں سب سے پہلے پینے کے لیے پانی کی سہولت دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی عید الاضحیٰ عالمی وباء کے زیرسائے رہے گی، جہاں حکومتی ذمہ داروں کے ساتھ ساتھ شہریوں پر بھی لازم ہے کہ وہ کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔

عید الضحیٰ کی مناسبت سے بڑے تو بڑے بچے اور بوڑھے بھی مویشی منڈی کا رخ کرتے ہیں ایسے میں ماسک کا استعمال لازمی کریں تاکہ کورونا کا پھیلاؤ ہر ممکن حد تک روکا جاسکے۔

یاد رکھیں! عالمی کورونا وبا کے حوالے سے غیر سنجیدگی بھیانک ثابت ہوسکتی ہے۔

Source:Media Reports
Content:Ghania Naureen

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *