1 5 808x454

میری عزت داؤ پر لگی تھی جبھی تھپڑ مارنا پڑا۔۔لیکن ایسا کیا ہوا تھا ؟؟

464 views

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا یے کہ وقفے کے دوران قادرمندوخیل نے میرے خلاف فحش زبان استعمال کی، غلیظ زبان اور گالیوں کا استعمال کیا جبھی انتہائی قدم اٹھا پڑا

صبحین عماد

تصیلات کے مطابق معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے گزشتہ نجی شو میں ہونے والے واقعہ کے متعلق ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پیپلزپارٹی کے قادر مندوخیل کے ساتھ ہونے والی بحث میں تصویر کا ایک رخ دکھایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وقفے کے دوران قادرمندوخیل نے میرے خلاف فحش زبان استعمال کی، غلیظ زبان اور گالیوں کو اس ویڈیو کا حصہ نہ بنا کر یکطرفہ پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے۔

سیاسی مکالمے سے ہٹ کر مندوخیل کی جانب سے میرے والد اور مجھے ‏غلیظ گالیاں دی گئیں۔ ایسے بدتہذیب افراد کا سیاست اور اخلاقیات سے کوئی تعلق نہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا یہ لوگ سیاست اور معاشرے کے چہرے پر بدنما دھبے ہیں۔ قادر مندوخیل کے اس رویے اور عمل کے خلاف جلد قانونی چارہ جوئی کی جائیگی۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا میری سیاسی ساکھ اور عزت داؤ پر لگی۔ ویڈیو کا مخصوص حصہ لیک کیا گیا۔ مکمل ویڈیو سب کے سامنے آنی چاہیے، تاکہ حقائق سب کے سامنے آئیں۔

معاون خصوصی نے کہا ایکسپریس ٹی وی سے درخواست ہے کہ معاملے کی مکمل ویڈیو سامنے لائیں۔ قادر مندوخیل کی بدکلامی اور بدتمیزی پر اپنے دفاع میں انتہائی قدم اٹھانا پڑا۔

انہوں نے کہا اپنے قانونی معاونین سے مشاورت کر کے قادر مندوخیل کے خلاف کارروائی کروں گی۔ ہتک عزت کے حوالے سے بھی قادر مندوخیل کے خلاف قانونی کارروائی کروں گی۔ قانونی چارہ جوئی کرنا میرا حق ہے، اسے استعمال کروں گی۔

source: social media/Hum news
content:Sabheen Ammad

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *