فردوس ، مندوخیل کی لڑائی میں جاوید چوہدری بھی ہوئے تنقید کا شکار

فردوس ، مندوخیل کی لڑائی میں جاوید چوہدری بھی ہوئے تنقید کا شکار

89 views

سوشل میڈیا پر فردوس عاشق اعوان اور قادر مندوخیل کی لڑائی نے کیا دھماکا وہیں جاوید چوہدری کا انداز بھی ہوا وائرل۔۔۔۔میمز اور تبصروں کے درمیان پھنس گئے بیچارے ٹی وی میزبان ۔

غانیہ نورین

پاکستانی مقامی میڈیا کے ٹاک شوز پر سیاستدانوں کے درمیان گرماگرمی روز کا معمول ہے مگر جب بات گالم گلوچ سے بڑھ کر تھپڑ اور ہاتا پائی پر اتر آئے تو غیرمتوقع صورتحال پیدا ہوجاتی ہے اور ایسے میں شو کے میزبان اور انتظامیہ کی کیا ذمہ داری بنتی ہے ؟؟ وہ صورتحال کو کس طرح قابو کرسکتے ہے؟؟ میزبان کےلیے کسی امتحان سے کم نہیں ہوتا۔

ایسا ہی کچھ گزشتہ روز نجی ٹی کے پولیٹکل ٹاک شو کل تک میں بھی ہوا جہاں وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق نے پی پی رہنما قادر مندوخیل کا گریبان پکڑ کر ایک زوردار طمانچہ دے ڈالا،جس کے بعد میزبان سمیت انتظامیہ خاموش تماشائی بنی رہی۔

مزید پڑھیں: میری عزت داؤ پر لگی تھی جبھی تھپڑ مارنا پڑا۔۔لیکن ایسا کیا ہوا تھا ؟؟

دونوں سیاسی رہنماؤں کے درمیان گرما گرمی آف کیمرا ہوئی مگر  سوشل میڈیا پر ہوتی وائرل ویڈیو نے سب کی توجہ حاصل کرلی اور کچھ ہی منٹوں میں ویڈیو جنگل میں لگی کسی آگ کی طرح پھیل گئی۔

سوشل ویب سائٹس پر جہاں صارفین نے فردوس عاشق اعوان اور مندوخیل پر کھل کر تنقید کی وہیں سینئر صحافی اور اینکر پرسن جاوید چوہدری کو آڑے ہاتھوں بھی لیا گیا، کسی نے جاوید چوہدری کو شو کی پھپو کا لقب دیا تو کسی نے ریٹنگ بڑھانے کا حربہ قرار دیا۔

کچھ صارفین کا ماننا تھا کہ میزبان جاوید چوہدری نے دونوں رہنماؤں کو لڑوانے میں ماچس کی تیلی کا کردار ادا کیا ہے وہ چاہتے تو پی پی رہنما کو ہی پیچھے ہٹا سکتے تھے۔

 جبکہ کئی صارفین نے سینئر صحافی کے انداز کو میمز کی شکل دیکر دلچسپ اور مزیدار چٹکلوں سے بھرپور تبصرہ کرڈالا۔

سوشل میڈیا ٹائم لائنز پر اس وقت معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان ، پی پی رہنما قادر مندوخیل اور سینئر صحافی جاوید چوہدری کے ہیش ٹیگس ٹاپ ٹرینڈ ہے جہاں صارفین اپنے اپنے انداز میں اپنی رائے کا اظہار کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:آپ کی حرکتیں نہیں ہیں اے سی والی:ٹوئٹر پر فردوس عاشق اعوان کی ویڈیو پر ہنگامہ

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی  فردوس عاشق اعوان ماہ رمضان کے دوران عوام کی توجہ کامرکز بنی تھی جہاں معاون خصوصی نے بچت بازار میں ناقص انتظام پر اسسٹنٹ آفیسر سونیا کو سرعام جھاڑپلادی تھی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *