IUvLQ 808x454

قلندرز کے راشد خان کا جادو ، یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست

66 views

لاہور قلندرز کے راشد خان نے شاندار پرفارمنس دیکر ٹیم کو فتح دلادی، پی ایس ایل 6 کے 15 ویں میچ میں لاہور نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے ہرادیا ۔

غانیہ نورین

کورونا وائرس کی کالے بادلوں کے چھٹنے کے بعد پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کے بقیہ میچز کا ایک بار پھر آغاز ہوا، جہاں ٹورنامنٹ کے 15 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیڈڈ اور لاہور قلندرز ابو ظہبی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوئے۔

سنسنی خیز مقابلے میں میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دیا گیا 144 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کر لیا۔

لاہور قلندرز کو اننگز کے آخری اوور میں 16 رنز درکار تھے۔ قلندرز کے بلے باز راشد خان نے دباو میں آئے بغیر بہترین بلے بازی کی اور ٹیم کو میچ میں فتح دلا دی۔

لاہورقلندرز کے سہیل اختر 40 اور محمد حفیظ نے 27 رنز بنائے۔اس جیت کے ساتھ لاہور قلندرز پوائنٹ ٹیبل پر سرفہرست آ گئی ہے۔

بہترین کارکردگی پر لاہور قلندرز کے راشد خان مین آف دی میچ قرار پائے ہیں۔

اس سے قبل لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ اسلام آباد کی جانب سے اننگز کا آغاز کولن منرو اور عثمان خواجہ نے کیا۔ یونائیٹڈ کا پہلا نقصان اننگز کے دوسرے اوور میں ہوا جب کولن منرو فولکنر کی گیند پر آوٹ ہو گئے۔

لاہور قلندرز کے گیند بازوں کی نپی تلی گیندبازی کی وجہ سے اسلام آباد کو کوئی بھی بلے باز لمبی باری نہیں لے سکا اور یکے بعد دیگرے ٹیم کی وکٹیں گرتی چلی گئیں۔

اسلام آباد کی جانب سے فہیم اشرف 28 اور عثمان خواجہ 18 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ قلندرز کی جانب سے جیمز فولکنر نے تین، احمد دانیال اور حارث روف نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

یونائیٹڈ اسکواڈ

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں عثمان خواجہ، کولن منرو، افتخار احمد، شاداب خان، حسین طلعت، روحیل نذیر، آصف علی، فہیم اشرف، حسن علی، محمد وسیم اور فواد احمد پر مشتمل تھی۔

قلندرز اسکواڈ

لاہور قلندرز کی ٹیم میں فخر زمان، سہیل اختر، محمد فیضان، محمد حفیظ، بین ڈنک، ٹم ڈیوڈ، جیمز فولکنر، راشد خان، شاہین شاہ، احمد دانیال، اور حارث روف کو کھیلا گیا۔

Source:HUM News
Content:Ghania Naureen

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *