rich 808x454

دنیا کی امیر ترین شخصیات بھی ٹیکس چور نکلی

28 views

 امریکی ادارے انٹرنل ریونیو سروس کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایلون مسک اور جیف بیزوس سمیت 25 امیر ترین امریکی اپنی آمدنی کے مقابلے میں کئی سالوں سے یا تو ٹیکس دیتے ہی نہیں یا نہ ہونے کے برابر دیتے ہیں۔

غانیہ نورین

ایمازون کے مالک جیف بیزوز، ٹیسلا کے مالک ایلون مُسک اور وارن بُفے کا نام دنیا بھر میں جانا جاتا ہے، لیکن حال ہی میں شایع ہونے والی رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ نہ صرف امریکا بلکہ دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں رہنے والی یہ شخصیات مبینہ طورپرٹیکس چوری میں بھی ملوث رہی ہیں۔

برطانوی ادارے کی رپورٹ کے مطابق پروپبلکا نامی ویب سائٹ نے دنیا کے بعض امیر ترین افراد کے ٹیکس کے گوشوار ے دیکھے ہیں جن میں جیف بیزوس، ایلون مسک اور وارن بفیٹ شامل ہیں، جس کے مطابق ایمازون کے مالک جیف بیزوس نے 2007 اور 2011 میں کوئی ٹیکس ادا نہیں کیا تھا جبکہ ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے 2018 میں کوئی ٹیکس نہیں دیا۔

مزید پڑھیں: کورونا کے باوجود ہر 17 گھنٹے میں ایک ارب پتی کا اضافہ۔۔مگر کیسے ؟؟

بلومبرگ کے مالک مائیکل بلومبرگ کی دولت ان 5 سالوں میں ساڑھے 22 ارب ڈالر بڑھی اور انہوں نے 292 ملین ڈالر( 1.30فیصد)  ٹیکس کی مد میں ادا کیے۔

امریکا کے 25 امیر ترین افراد کم ٹیکس ادا کرتے ہیں جو کہ مجموعی آمدنی کا اوسطاً 15.8 فیصد ہوتا ہے ، اور یہ مرکزی دھارے کے زیادہ تر امریکی ملازمین کے ٹیکس سے کم ہے ۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 25 امیر ترین امریکیوں کی دولت 2014 سے 2018 تک مجموعی طور پر 401 ارب ڈالر تک جا پہنچی ہے لیکن انہوں نے ان برسوں میں انکم ٹیکس میں صرف 13.6 ارب ڈالر ادا کیے ۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کی مہنگی ترین طلاقیں،بیویاں مالا مال ہوگئیں

تاہم امریکی صدر جو بائیڈن نے مساوات قائم کرنے اور بڑے پیمانے پر اپنے انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ پروگرام کے لیے رقم اکٹھا کرنے کے مشن کے تحت امیر ترین امریکیوں پر ٹیکس بڑھانے کا عزم کیا ہے جبکہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ کی موجودہ تجاویز کے تحت امریکا کے 25 امیر ترین افراد میں سے زیادہ تر پر اس کا معمولی فرق ہی پڑے گا۔

پروپبلکا نے کہا ہے کہ وہ ارب پتی افراد کے ٹیکسوں کے متعلق اندرونی ریونیو سروس ڈیٹا کا تجزیہ کر رہے تھے اور وہ آئندہ ہفتوں میں اس ضمن میں مزید تفصیلات جاری کریں گے ۔وائٹ ہاؤس کے ایک ترجمان نے اس لیک کو غیر قانونی قرار دیا ہے اور ایف بی آئی اور ٹیکس کے محکمے کے حکام اس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے اس ’ لیک‘ کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ایف بی آئی اور ٹیکس حکام سے معاملے کی مزید چھان بین کا حکم دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کون کتنا امیر ہے؟؟؟ امریکی جریدے فوربز نے فہرست جاری کردی

Source: Media Reports
Content:Ghania Naureen

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *