اداکارہ منال خان کی شادی۔۔کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل

اداکارہ منال خان کی شادی۔۔کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل

173 views

جلن اور نند ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کرنے والی مشہور و معروف اداکارہ منال خان  کی منگنی کے بعد ہی شادی کی خبر سامنے آگئی۔

صبحین عماد

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں منگنی کرنے والی شوبز انڈسٹری کی نئی جوڑی منال خان اور احسن محسن اکرام کی شادی کا کارڈ منظرِ عام پر آگیا۔

منال خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی اور احسن محسن اکرام کی شادی کے کارڈ کی تصویر شیئر کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Minal Khan (@minalkhan.official)

اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’آپ کو مدعو کیا جارہا ہے

اُنہوں نے کیپشن میں اپنے ہونے والے شوہر احسن محسن اکرام کو بھی مینشن کیا۔

Minal Khan engaged to beau Ahsan Mohsin Ikram - SearchOye.com

منال خان کی پوسٹ پر اُن کے مداحوں اور شوبز ستاروں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

خیال رہے کہ گہری دوستی رکھنے والی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی منال خان اور احسن محسن نے حال ہی میں اپنی بات پکی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ منال خان اور احسن محسن اکرام نے ڈرامہ سیریل ’پرچھائیں‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا، یہ ڈرامہ سال 2017 میں ایک نجی ٹی وی چینل سے نشر کیا گیا تھا۔

source: social media
content: sabheen ammad

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *