بلوچستان: خضدار میں مسافر کوچ کا حادثہ ۔۔18 افراد جاں بحق۔۔

بلوچستان: خضدار میں مسافر کوچ کا حادثہ ۔۔18 افراد جاں بحق۔۔

19 views

بلوچستان کے ضلع خضدار میں مسافر کوچ حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 18 افراد جاں بحق اور30 زخمی ہوگئے ہیں۔

صبحین عماد

تفصیلات کے مطابق مسافر کوچ وڈھ سے دادو جارہی تھی کہ اسے بلوچستان کے ضلع خضدار میں کھوڑی کے مقام پر حادثہ پیش آیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور لیویز اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

حادثے کے زخمیوں اور لاشوں کو ٹیچنگ اسپتال خضدار منتقل کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بتانا ہےکہ مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوئی اور توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے الٹ گئی۔

حادثے میں زخمی بعض افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جس سے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

source: sama news

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *