عامر لیاقت کو چینل سے کیوں نکال دیا ۔۔؟؟ ایسا کیا ہوا ۔۔؟؟

عامر لیاقت کو چینل سے کیوں نکال دیا ۔۔؟؟ ایسا کیا ہوا ۔۔؟؟

118 views

ہمیشہ متنازع بیانات اور نامناسب تبصروں کی وجی سے خبروں میں رہنے والے ایم این اے اور میزبان عامر لیاقت کو نجی ٹی وی چینل نے بدتمیزی ، ہراساں کرنے اور نامناسب تبصروں کے الزام میں برطرف کردیا ہے۔

صبحین عماد

تفصیلات کے مطابق عامر لیاقت کے بے باک انداز اور مذاق سے تو ہر کوئی واقف ہے لیکن حال ہی میں ، عامر لیاقت حسین کے خواتین مہمانوں کے ساتھ انتہائی برے اور نامناسب سلوک پر سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے منفی ردعمل سامنے آیا تھا اور ان کی اداکار مہمانوں کے ساتھ نامناسب تبصرے اور مذاق کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھیں جس کی وجہ سے ان کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا تھا

 یہ پڑھیں : عامر لیاقت کی لائیو شو میں گرنے اور ناگن ڈانس کی ویڈیو وائرل ۔۔


دیگرمیڈیا رپورٹس کے مطابق ، انہیں چینل میں منفی تشہیر لانے کی وجہ سے چینل نے برطرف کردیا ہے۔ نوشین شاہ اور صبور علی جیسی اداکاراؤں کو بھی انہوں نے اپنے غیر پیشہ ورانہ اور غیر اخلاقی رویے کی وجہ سے اپنے شو میں کافی پریشان کر دیا تھا۔


دوسری جانب آج کل سوشل میڈیا پرکی جانے والی قیاس آرائوں کے مطابق عامر لیاقت حسین نے اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایکسپریس نیوز کو فالو کرنا چھوڑ دیا ہے۔ چینل کی جانب سے ان کے چینل چھوڑنے سے متعلق کوئی آفیشل بیان سامنے نہیں آیا ہے ۔

 یہ بھی ہڑھیں: ڈاکٹر عامر لیاقت کے شو میں اداکارہ صبور علی نے کھری کھری سنا دی۔۔

مزید پڑھیں: ڈاکٹر عامر لیاقت کی تیسری شادی ،مگر کب اور کس سے ۔۔؟؟

 یاد رہے کہ میڈیا میں ہمیشہ سنسنی پھیلانے والے ، عامر لیاقت حسین زیادہ ترغلط وجوہات کی بنا پر خبروں میں رہتے ہیں۔ حال ہی میں وہ مبینہ طور پر اپنی تیسری شادی کی افواہوں کے باعث خبروں میں تھے جس کی انہوں نے قطعی تردید کی تھی۔

کچھ عرصے قبل اداکارہ ہانیہ خان نے ایک الزام لگایا تھا کہ وہ عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ ہیں، جبکہ ان کی دوسری اہلیہ ان کے خلاف بدنیتی پر مبنی مہم چلارہی ہیں اور ٹی وی میزبان ان کا کیریئر تباہ کرنے میں مصروف ہے۔

 یہ پڑھیں: عامر لیاقت کی تیسری بیوی ہانیہ خان ان کے دفتر پہنچ گئیں،پولیس سے بدکلامی۔۔

  عامر لیاقت حسین نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ طوبیٰ عامر ان کی اکلوتی بیوی ہے۔ تاہم ، ہانیہ خان نے انکار کا جواب دیتے ہوئے ان کے ساتھ اپنی تصاویر پبلک کر دی تھیں۔ انہوں نے عامر لیاقت حسین کے ساتھ اپنی گفتگو کے اسکرین شاٹس بھی شئیر کیے اور دھمکی دی کہ ان کی قابل اعتراض تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شئیر کر دیں گی۔

source: social media
content: Sabheen Ammad

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *