امیر البحر کی سربراہ پاک فضائیہ سے ائیر ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات

امیر البحر کی سربراہ پاک فضائیہ سے ائیر ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات

21 views

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے آج سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ائیر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔

دونوں سربراہان نے فضائی اور بحری افواج کے مابین موجودہ ہم آہنگی کو مزید بڑھانے اور اسے نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اعادہ کیا.

ائیر چیف نے حالیہ برسوں میں پاکستان نیوی کی طرف سے شروع کئے گئے خود انحصاری کے مختلف منصوبوں کی تعریف کی جنکی بدولت پاک بحریہ ایک طاقتور دفاعی قوت بن چکی ہے۔

اس موقع پر امیر البحر نے سمندری سرحدوں کے دفاع کو مستحکم بنانے کیلئے پاک فضائیہ کے ہر ممکن تعاون کو سراہا۔ ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی اور پیشہ وارانہ دلچسپی سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا-

Source PAF Media Affairs

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *