car 808x454

پاکستان میں پہلی بار فوڈ ڈیلیوری کیلئے ڈرون سروس متعارف

220 views

ڈیجیٹل کی دنیا میں کھانا پڑوسنا بھی ڈیجیٹل ہوگیا، کھانا اب کوئی بندہ نہیں بلکہ ڈرون لے کر آئے گا۔

غانیہ نورین

آن لائن سروسز نے جہاں انسانی زندگی کو دیگر سہولیات سے آراستہ کیا وہیں فوڈ ڈیلیوری پلیٹ فارمز نے بھی کئی جدت پکڑی ، گھر بیٹھے کھانا آرڈر کرنے سے لیکر کھانا پہنچانے تک فوڈ ڈیلیوری نے کیا زندگی کو آسان ۔

اس وقت دنیا میں کئی ممالک میں فوڈ ڈیلیوری کی سروس ڈرون کے ذریعے کی جارہی ہے تاہم پاکستان میں بھی پہلی مرتبہ فوڈ ڈیلیوری کیلئے ڈرون کی سروس متعارف کروادی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی پہلی فوڈ ڈرون ڈیلیوری کی شروعات کریم کی جانب سے کی جا رہی ہے۔

کریم کا دعویٰ ہے کہ پاکستان میں پہلی بار یہ سروس متعارف کرائی جا رہی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ سروس فی الحال کراچی اور لاہور والوں کے لیے موجود ہے۔

واضح رہے کریم پاکستان میں ٹیکسی سروس کے طور پر سامنے آئی تھی تاہم بائیک سروس، فوڈ ڈیلیوری اور اب ڈرون فوڈ ڈیلیوری بھی کریم سروس کا حصہ بن چکی ہیں۔

Source:Social Media
Content:Ghania Naureen

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *