ڈ 808x454

پاکستان میں گدھوں میں اضافہ کیوں ہورہا ہے۔۔۔؟؟

128 views

حکومت کی جانب سے جاری کی گئی اقتصادی سروے رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان میں گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔

غانیہ نورین

اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق سال 202-21 کے دوران پاکستان میں گدھوں کی  تعداد میں ایک لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ مالی سال کے دوران گدھوں کی تعداد 55 لاکھ تھی جو اب بڑھ کر 56 ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بھینسوں کی تعداد 12 لاکھ اضافے سے چار کروڑ 24 لاکھ، بھیڑیں چار لاکھ اضافے سے تین کروڑ 16 لاکھ اور بکروں کی تعداد 21 لاکھ اضافے سے آٹھ کروڑ تین لاکھ ہوگئی ہے۔

اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق گھوڑوِ خچر اور اونٹوں کی تعدد میں اضافہ نہیں ہوا۔ ملک میں گھوڑوں کی تعداد چار لاکھ، خچر دو لاکھ اور اونٹوں کی تعداد 11 لاکھ برقرار رہی ہے۔

گزشتہ مالی سال کے دوران ملک میں مویشیوں کی تعداد میں مجموعی طور پر 19 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ان کی تعداد بڑھ کر پانچ کروڑ 15 لاکھ ہوگئی ہے۔

گدھوں کی تعداد میں اضافے کی کیا وجوہات

ملک میں گزشتہ دو سالوں کے درمیان گدھوں کی تعداد میں اضافے دیکھنے کو آرہا ہے سال 2020 میں گدھوں 55 لاکھ ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ سال 2019 میں 54 لاکھ تک کا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔

راوا نیوز نے جب گدھوں کی تعداد میں اضافے سے متعلق تحقیق کی تو چند وجوہات سامنے آئی ہیں۔

1۔ گدھوں کی درآمدات پر پابندی

سال 2015 کے دوران جب سوشل میڈیا سمیت نیوز چینلز کے ذریعے گدھوں کے گوشت اور انکی کھالوں کی فروخت کی خبریں سامنے آئی تو اس وقت سے گدھوں اور ان کی کھالوں بنی مصنوعات پر پابندی عائد ہے۔

2۔ گدھے مارنے پر پابندی

لائیو اسٹاک کے مطابق ملک بھر میں گدھوں کو مارنے پر بھی پابندی عائد ہے جس کی وجہ سے گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

3۔ قدرتی عمل

ملک میں صرف گدھوں ہی نہیں بلکہ دیگر جانوروں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے جن میں گائیں اور بکریاں شامل ہیں۔ جانوروں کی تعداد میں اضافہ ایک قدرتی عمل بھی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان گدھوں کی تعداد کے لحاظ سے دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے، چین پہلے جبکہ اتھوپیاکا نمبر دوسرا ہے۔

اسی طرح پڑوسی ملک چین پاکستان سے گدھے درآمد کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے کیونکہ وہاں ان کی مانگ بہت زیادہ ہے، چین میں گدھوں کی کھالوں سے مختلف ادویات تیار کی جاتی ہیں۔

Content:Ghania Naureen
Source:Media Reports

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *