sim 808x454

پنجاب میں موبائل سم کیوں بلاک ہورہی ہے؟؟؟

50 views

حکومت پنجاب نے کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد کے مطابق جو افراد کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین نہیں لگوائیں گے ان کے موبائل فون کی سم بند کر دی جائے گی۔

غانیہ نورین

پاکستان میں اس وقت کورونا ویکسینیشن کا عمل شور و زور سے جاری ہے، ملک میں اس وقت 19 سال اور اس سے زائد افراد کو ویکسین لگوانے کا آغاز ہوگیا ہے اس سے قبل 30 اور اس سے زائد افراد کو ویکسین لگوائی جارہی تھی،  لاہور ، کراچی ، اسلام آباد اور دیگر شہروں میں ویکسینیشن سینٹرز کا قیام بڑے پیمانے میں کیا جارہا ہے جبکہ ویکسین سے متعلق آگاہی مہم اور حکومتی حکم نامے بھی جاری کیے جارہے ہیں۔

حکومت پنجاب نے بھی کورونا ویکسین نہ لگوانے والے افراد کے خلاف اہم ترین فیصلے کیے ہیں، جس کے مطابق ویکسین نہ لگوانے والوں کا موبائل سم کارڈ بلاک کر دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: حکومت کا 19 سال سے زائد عمرکے شہریوں کی ویکسی نیشن کا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میں آج وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کی زیر صدارت کرونا صورت حال کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے میں کرونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے، اور ویکسینیشن سینٹرز کی تعداد برھانے کی تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 20 فی صد آبادی کی ویکسینیشن والے اضلاع میں کاروبار کھول دیے جائیں گے، محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

12 جون سے پنجاب میں 18 سال کی عمر سے زائد افراد کی واک ان ویکسینیشن کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، پنجاب کے اہم مزارات کے باہر موبائل ویکسینیشن کیمپ قائم کیے جائیں گے۔

اجلاس میں سرکاری اسپتالوں میں سہولتوں میں اضافہ و دیگر اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا، صوبے میں کرونا وائرس کے کیسز اور انفیکشن سے اموات میں واضح کمی پر سیکریٹریز صحت کی تعریف کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کا کورونا ویکسین سے متعلق اہم فیصلہ

صوبائی وزیر یاسمین راشد نے کہا صوبے میں کرونا کے مریضوں کی تعداد میں واضح کمی واقع ہوئی ہے، حکومت کرونا کے تدارک کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، کرونا کے مثبت کیسز میں واضح کمی کا کریڈٹ انتظامیہ کو جاتا ہے۔

یاسمین راشد کا کہنا تھا ہفتے سے 18 سال سے زائد افراد کی ویکسینیشن کا آغاز کیا جا رہا ہے، ویکسینیشن کے عمل کو بھرپور طور سے کامیاب بنایا جائے گا۔

Source: ARY News
Content:Ghania Naureen

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *