psl 3 808x454

پی ایس ایل 6 میں جیت اور ہار کی جنگ جاری

59 views

پاکستان سپرلیگ سیزن 6 کے سنسنی میچز کا سلسلہ جاری ہے، جہاں تمام فرنچائزر جیت کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگارہے ہیں۔

غانیہ نورین

گزشتہ روز پاکستان سپرلیگ کا 16واں اور 17 واں میچ ہوا جہاں پشاور زلمی کا مقابلہ لاہور قلندرز جبکہ کراچی کنگز کے مدمقابل ملتان سلطانز تھے۔ تاہم جیت ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے خاطے میں آئی۔

سلطان بمقابلہ کنگز

ابوظہبی میں جاری ایچ بی ایل پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے 16ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 12 رنز سے شکست دے دی۔ 177 رنز کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز ہی بنا سکی. ملتان سلطانز کے رائیلی روسو کو 24 گیندوں پر 44 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

بابر اعظم کی جانب سے ناقابل شکست 85 رنز کی بھرپور مزاحمت بھی کراچی کنگز کو میچ میں فتح نہ دلاسکی. 63 گیندوں پر مشتمل ان کی اننگز میں 5 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔

کراچی کنگز کے بلے بازوں نے مجموعی طور پر سست بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، جس کی وجہ سے انہیں میچ کے آخری اوور میں جیت کے لیے 23 رنز درکار تھے مگر وہ صرف 10 رنز ہی بناسکے.چیڈوک والٹن نے 35 اور قاسم اکرم نے 10 رنز بنائے. نجیب اللہ زاردان 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ملتان سلطانز کے فاسٹ باؤلر عمران خان نے 28 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں. عمران طاہر نے دو وکٹیں حاصل کیں. اس سے قبل کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو ملتان سلطانز کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔ رائیلی روسو 24 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے 44 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

صہیب مقصود نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے صرف 14 گیندوں پر پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 31 رنز کی اننگز کھیلی۔ خوشدل شاہ نے تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 44 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔کراچی کنگز کے تھیسا راپریرا نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ وقاص مقصود اور کپتان عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قلندرز مقابلہ زلمی

پی ایس ایل سکس کے سترہویں میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 171 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں پشاور زلمی 6 وکٹوں کے نقصان پر صرف 73 رنز ہی بناسکے۔

میچ کے مقررہ اوورز میں پشاور زلمی کی ٹیم نے 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے، لاہور قلندرز کے راشد خان نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 شکار کیے۔ پشاور زلمی کی جانب سے شعیب ملک 73 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ عمید آصف 23 رنز بناسکے۔

ابتدا میں شدید مشکلات کے باوجود لاہور نے شاندار کم بیک کیا۔ قلندرز کے چار بلے باز 50 رنز پر پویلین لوٹ گئے تھے۔ ٹم ڈیوڈ اور بین ڈنک نے 81 رنز کی شراکت قائم کی۔

ٹم ڈیوڈ نے 36 گیندوں پر 64 رنز کی جارحانہ اننگزکھیلی۔ بین ڈنک 48 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ پشاور کی جانب سے فیبین ایلن نے 2، وہاب ریاض، محمد عرفان، عمید آصف اور محمد عمران نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 12 رنز سے شکست دی تھی۔ کراچی کی ٹیم 177 رنز کے تعاقب میں 7 وکٹوں پر 164 رنز بنا سکی۔ بابر اعظم کی 85 رنز کی ناقابل شکست اننگز رائیگاں گئی۔ ملتان سلطانز کے عمران خان نے 3 اور عمران طاہر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

Source:Media Reports
Content:Ghania Naureen

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *