ترسیلات زر کی شرح گزشتہ سال سے زیادہ ہوگئی، اسٹیٹ بینک

ترسیلات زر کی شرح گزشتہ سال سے زیادہ ہوگئی، اسٹیٹ بینک

2 views

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ترسیلات زر کی شرح گزشتہ سال مئی کی نسبت رواں سال مئی میں 34 فیصد زیادہ ہوگئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مئی میں بیرون ملک سے پاکستانیوں نے ڈھائی ارب ڈالرز بھیجوائے، ترسیلات زر کی شرح گزشتہ سال مئی کی نسبت رواں سال مئی میں 34 فیصد زیادہ ہے ۔

رواں مالی سال کے 11 ماہ میں بیرون ملک سے آنے والی ترسیلات زر 26 ارب 70 کروڑ ڈالرز رہیں، رواں سال ترسیلات زر میں 29 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ رواں مالی سال کے ابتدائی11ماہ میں سعودی عرب سے7ارب ڈالر  اور یو اے سی سے 5اعشاریہ 6 ارب ڈالرز پاکستان آئے۔

رواں مالی سال کے ابتدائی 11 ماہ میں برطانیہ سے 3 اعشاریہ 7 ارب ڈالر، امریکا سے 2 اعشاریہ 5 ارب ڈالرز آئے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *