سپریم کورٹ کا گجر اور اورنگی نالہ کیس میں بڑا فیصلہ

سپریم کورٹ کا گجر اور اورنگی نالہ کیس میں بڑا فیصلہ

28 views

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے گجر اورنگی نالہ کیس کا بڑا فیصلہ سنادیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے گجر اورنگی نالہ کیس میں نالوں کی چوڑائی پر کام شروع کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

سپریم کورٹ نے متاثرین کی معاوضے اور آپریشن روکنے کی درخواست مسترد کردی جبکہ عدالت عظمیٰ نے نالوں پر حکم امتناع بھی ختم کالعدم قرار دے دیے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ نے کراچی کے اورنگی اور گجر نالے پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کا حکم دیا تھا ، جس کے تحت گجر نالے کا 9 کلومیٹر جبکہ اورنگی نالہ کا 7 کلومیٹر کا علاقہ تجاوزات سے خالی کرالیا گیا ہے۔

گجر نالے پر تین مقامات پر تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے، ضلع وسطی میں لیاقت آباد، لنڈی کوتل اور شفیق موڑ پر پکی تعمیرات گرائی جارہی ہیں، 26 کلومیٹر رقبے سے گجر نالے کا 9 کلومیٹر کا علاقہ کلیئر کرالیا گیا۔

اورنگی نالہ پر بھی تین مقامات پر آپریشن جاری ہے، آپریشن اسماعیل گوٹھ، وحید آباد اور چمن سنیما کے علاقوں میں کیا جارہا ہے، 23 کلومیٹر رقبے سے اورنگی نالہ کا 7 کلومیٹر کا علاقہ کلیئر کرالیا گیا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *