پاکستان نے بھارت اور بنگلہ دیش کو پیچھے چھوڑدیا

پاکستان نے بھارت اور بنگلہ دیش کو پیچھے چھوڑدیا

118 views

پاکستان کورونا وائرس سمیت دیگر چیلنجز کے باوجود افرادی قوت برآمد کرنے والے ایشیائی ممالک کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا۔

غانیہ نورین

عالمی وباء کے سائے تلے جہاں پوری دنیا کی معیشت پر تالے پڑگئے تھے وہیں وزیراعظم عمران خان کی اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی نے ملکی معیشت کا پہیہ جاری رکھا ، جس کے آثار اب دکھائی بھی دینے لگے ہیں۔

پاکستان افرادی قوت برآمد کرنیوالے ایشیائی ممالک کی فہرست میں پہلے نمبرپر آگیا۔ ڈھائی سال کے دوران 12 لاکھ 32 ہزار پاکستانیوں کو روزگار کیلیے بیرون ملک بھیجا گیا، 5لاکھ70ہزار پاکستانی سعودی عرب ،4لاکھ74ہزارمتحدہ عرب امارات گئے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کورونا وائرس کی خوفناک صورتحال اور عالمی پابندیوں کے باوجود 2لاکھ 25ہزار پاکستانیوں کو بیرون ملک روزگار ملا۔

ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کے سابق معاون خصوصی سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کے ایک کروڑ ملازمتوں کے وعدے کی تکمیل کے لیے کوشاں ہیں۔

Source: Express News
Content:Ghania Naureen

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *