zam 808x454

مسجد حرام میں آب زم زم کی بوتلوں کی تقسیم کیلئے اسمارٹ ربورٹ

60 views

مسجد حرام اور مسجد نبوی کے اور کی جنرل پریذیڈنسی نے ایک اسمارٹ “روبوٹ” کا افتتاح کیا ہے۔ یہ روبوٹ انسانی لمس کے بغیر مسجد حرام میں آنے والوں کے درمیان آب زمزم کی بوتلیں تقسیم کرے گا۔

ترتیب و تدوین:غانیہ نورین

اس موقع پر مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کے نگران اعلی ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی سماجی خدمات کے لیے مسخر ہو چکی ہے بالخصوص جب کہ کرونا وائرس کی وبا کا پھیلاؤ عام ہو گیا ہے۔ یہ ٹیکنالوجی اب مسجد حرام کے زائرین کے تحفظ و سلامتی کے واسطے استعمال میں آئے گی۔

شیخ السدیس نے تمام انسانیت کی خدمت کے سلسلے میں جدید سائنس کی رسائی اور ڈیجیٹل ترقی کو سراہا۔ اسی کے سبب آج روبوٹ انسانی لمس کے بغیر حرمین کے زائرین کی نقل و حرکت میں رکاوٹ ڈالے بغیر آب زمزم کی بوتلیں تقسیم کرنے کا کام انجام دے رہا ہے۔

حرمین کی انتظامیہ روزانہ مسجد حرام کے اندر آب زمزم کے 50 سے زیادہ نمونے حاصل کر کے ان کا تجزیہ کرتی ہے تا کہ اس بات کی تصدیق ہو سکے کہ آب زمزم کا نیٹ ورک جراثیم اور آلودہ ذرات سے پاک ہے۔

Source:Al Arabiya

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *