mohammad amir 808x454

محمد عامر کی عالمی کرکٹ میں واپسی، سوشل میڈیا پر تبصروں کا سلسلہ شروع

54 views

کرکٹ کی دنیا سے ریٹائر ہونے والے پاکستانی فاسٹ بالر محمد عامر کے عالمی کرکٹ میں واپسی پر رضامندی سے متعلق بیان کے بعد سوشل میڈیا پر تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

غانیہ نورین

کرکٹ کی دنیا میں محمد عامر کا نام ان کھلاڑیوں میں شامل ہوتا ہے جس کے سامنے منجھے ہوئے اور مایہ ناز کھلاڑیوں کے چھکے چوکے چھوٹ جاتے ہیں،فاسٹ بالر کی سوئنگ کرتی بال غیرملکی کھلاڑیوں کو دن میں تارے اور پولین کی راہ دکھاتے ہیں، محمد عامر نے کم عمری ہی میں عالمی کرکٹ میں اپنی ماہرانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا جبکہ کئی ریکارڈ اپنے نام کرکے ملک و قوم کا نام بلند کیا ۔

لیکن کہتے ہیں نا کہ عروج کو ہی زوال آتا ہے، اونچی اوڑان بھرنے والا ہی منہ کے بل گرتا ہے، فاسٹ بالر محمد عامر کے ساتھ بھی ایسا ہی کچھ ہوا جب ان پر میچ فکسنگ کا الزام لگا اور انکی فنی کیرئیر پر تالے لگ گئے مگر وہ کھلاڑی ہی نہیں جو وقت و حالات کی نظر ہوکر ہار مان لیں۔

محمد عامر نے ایک بار پھر بھرپور صلاحیتوں کے بعد کرکٹ کی دنیا میں واپسی کی اور بہترین کارگردگی دکھاتے ہوئے نا صرف ٹیم کو جیت دلوائی جبکہ خود پر لگے الزامات کا بھی منہ توڑ جواب دیا۔

تاہم فاسٹ بالر کی شاندار کارگردگی کے باوجود انکا ماضی ان کے ساتھ ساتھ رہا اور ناقدین کی تنگ نظری سے دلبرداشتہ ہوتے ہوئے عالمی کرکٹ سے کنارہ کشی کرلی مگر حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران فاسٹ باؤلر نے ایک بار پھر کرکٹ کی دنیا میں قدم رکھنے کی امید ظاہر کی ہے۔

مزید پڑھیں: جیسا ماحول ہے اس میں کرکٹ نہیں کھیل سکتا ،محمد عامر

گذشتہ روز ایک انٹرویو میں محمد عامر نے کہا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ وسیم خان ان کے گھر پر آئے تھے اور تمام خدشات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے، اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو وہ قومی ٹیم کی سلیکشن کے لیے موجود ہوں گے۔

محمد عامر کا یہ بیان سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر کسی نے فاسٹ بالر کی واپسی پر خوشی کا اظہار کیا تو کسی نے ان کا ماضی کا ریکارڈ سامنے رکھتے ہوئے کارکردگی پر تنقید کی۔ جبکہ چند صارفین نے محمد عامر کا موازنہ شاہد آفریدی سے بھی کیا جو کئی سال پہلے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کے باوجود کرکٹ میں ایکٹو دکھائی دیتے ہیں۔

خیال رہے کہ 29 سالہ محمد عامر نے کوچ وقار یونس اور مصباح الحق سے اختلافات کی بنیاد پر دسمبر میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کی دیا تھا۔
محمد عامر کا انٹرویو میں کہنا تھا کہ ملاقات میں ان کی ریٹائرمنٹ سے متعلق تفصیلی گفتگو ہوئی اور اپنے تمام خدشات وسیم خان کے سامنے رکھے۔

یہ بھی پڑھیں: وقار یونس اور محمد عامر کے درمیان ٹوئٹر پر جنگ

Source: Media Reports
Content:Ghania Naureen

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *