2 9 808x454

غزہ ایک بار ہھر اسرائیلی حملوں کی لپیٹ میں ۔۔۔

68 views

غزہ میں ایک بار ہھر اسرائیل نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ پر فضائی حملہ کر دیا۔

ترتیب و تدوین: صبحین عماد

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فورسز کی جانب سے ایک بار پھر غزہ پر فضائی حملہ کر دیا گیا۔ اسرائیلی طیاروں نے غزہ شہر اور خان یونس پر بم گرائے تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: غزہ:11روز سے جاری جنگ،حماس اور اسرائیل میں جنگ بندی کا فیصلہ۔۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ حماس اور اسرائیلی فوج کے درمیان ہونے والی 11 روزہ لڑائی کے بعد جنگ بندی کا معاہدہ ہوا تھا۔

دوسری جانب مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی قوم پرستوں نے اسرائیلی فورسز کی سیکورٹی میں ریلی نکالی۔ ریلی کے خلاف فلسطینیوں نے بھی احتجاج کیا۔

 یہ بھی پڑھیں: غزہ کے بچوں کو تو بس ڈر لگتا ہے

 اسرائیلی ریلی اور فلسطینیوں کے احتجاج کے بعد بیت المقدس میدان جنگ بن گیا۔ اسرائیلی فورسز نے فلسطینیوں پر شیلنگ کی جس کی وجہ سے متعدد افراد زخمی ہو گئے جبکہ کئی فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

اسرائیلی قوم پرستوں کی ریلی کے خلاف فلسطینیوں کی جانب سے بیت اللحم اور غزہ میں مظاہرے کیے گئے۔

source: Hum News

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *